اسلام آباد ، چار سالہ بچے سے زیادتی ، آئی جی کی ہدایت پر ملزم گرفتار

بدھ 21 اگست 2019 14:50

اسلام آباد ، چار سالہ بچے سے زیادتی ، آئی جی کی ہدایت پر ملزم گرفتار
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2019ء) تھانہ کورال کے علاقے میں چار سالہ بچے سے زیادتی کا آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے نوٹس لیا جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم زوہیب عرف شانی کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

زیادتی کرنے والا ملزم زوہیب عرف شانی جس کی عمر 15 ،16 سال ہے متا ثرہ بچے کا ہمسایہ ہے۔ملزم زوہیب عرف شانی نے بچے کو اپنے گھر لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا ،بچے کو فوری طور پر پمز ہسپتال بھجوا گیا جس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں