راولپنڈی، فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی چکری روڈ کیمپس کا 85فی صد تعمیراتی کام مکمل

بدھ 21 اگست 2019 19:05

راولپنڈی 21اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے چکری روڈ کیمپس کا 85فی صد تعمیراتی کام مکمل ہو گیا ،کیمپس میں آئندہ برس مارچ میں تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہو گا ۔ فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ امین قادر نے یونیورسٹی کے چکری روڈ کیمپس بارے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے اے پی پی کو بتایاکہ چکری روڈ کیمپس کے لیے 291ایکڑ اراضی پنجاب حکومت کی جانب سے دی گئی تھی جبکہ 09ایکڑ اراضی یونیورسٹی نے اپنے طور پر خریدی۔

اس وقت یہ کیمپس 300ایکڑ اراضی پرمشتمل ہے ۔چکری روڈ کیمپس کے لیے ایچ ای سی تقریباً900ملین روپے دیئے ہیں ۔اس سے کیمپس کی سڑکیں بنائی گئیں ،تعلیمی بلاکس تعمیر کیے گئے ،واٹر ٹینک بھی بنا دیا گیاہے ،ایک ہاسٹل زیر تعمیر ہے ،ایڈمنسٹریٹو بلاک اور مرکزی داخلے راستے کی تکمیل ہو چکی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ چکری روڈ کیمپس مارچ 2020میں مکمل فعال ہونے کی قوی امید ہے جس کے بعد یونیورسٹی کے اس بڑے کیمپس میں تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کر دیاجائے گا۔

انہوں نے سرکاری خبر رساں ادارے کو بتایاکہ یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کرنے والی 52% طالبات مارکیٹ میں مختلف شعبہ جات میں کام کر رہی ہیں ، یونیورسٹی کا قیام1998 میں وجود میں آیا ،اس وقت یونیورسٹی میں 24 مختلف ڈیپارٹمنٹ ہیں اور ان میں مجموعی طور پر 66 ڈگری پروگرامز کروائے جاتے ہیں ،ایچ ای سی کی رینکنگ میں یونیورسٹی کا 18 واں نمبر ہے ،یونیورسٹی میں داخلے اور بھرتیاں مکمل طور پر میرٹ پر کی جاتی ہیں اس معاملے میں یونیورسٹی میں زیرو ٹالرنس ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں