راولپنڈی،پولیس کی منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی

بدھ 21 اگست 2019 19:15

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) صدر ڈویژن پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی شراب و دیگر منشیات بر آمد کرلی ہیں،سرچ آپریشن کے دوران قبضہ مافیا سے تعلق رکھنے والی7افراد گرفتار4کلاشنکوفوں سمیت بھاری اسلحہ بھی بر آمد کیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے،تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر رائے مظہر اقبال نے سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کو گزشتہ شب تھانہ روات اور تھانہ چونترہ کے علاقوں میں پولیس کی طرف سے کئے جانے والے آپریشنز کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ روات پولیس نے منشیات کے خلاف جاری آپریشن کے دوران بحریہ ٹاؤن کے علاقہ میں ایک کرائے پر حاصل کیے گئے مکان ہر چھاپہ مار کر ایک ہزار سے زائد غیر ملکی شراب کی بوتلیں و منشیات کا دیگر سامان بر آمد کر لیا،عالمی مارکیٹ میں پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے ،منشیات کا مکروہ دھندہ کرنے والا ایک شخص گرفتار جبکہ اس کے ساتھی فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ غیر ملکی شراب کی وسیع پیمانے پر بر آمدگی کے بعد پولیس ملزم سے اس بات کی تفتیش بھی کر رہی ہے کہ انہیں یہ غیرملکی شراب کہاں سے ملتی تھی اور وہ اسے کہاں سپلائی کرتے تھے ایس پی نے بتایا کہ تھانہ چونترہ کے علاقہ میں پولیس نے کومبنگ سرچ آپریشن کیا جس کے دوران7ایسے ملزمان کو گرفتار کیا گیا جو قبضہ مافیا کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں ،ان ملزمان سی4کلاشکوف سمیت بھاری مقدار میں جدید خودکار اسلحہ بھی ملا ہے ،اس غیرقانونی اسلحہ سے ملزمان کروڑوں روپے کی اراضی اور دیگر جائیدادوں پر قبضہ کرتے تھے ،سی پی او نے منشیات فروشوں اور قبضہ مافیا کے خلاف کامیاب آپریشنز پر ایس پی صدر کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کی لعنت ہی جرائم کی اصل جڑ ہے ،غیر ملکی منشیات فروشوں کے کئی دیگر کریمنلز کے ساتھ بھی کنکشنز ہوتے ہیں جو ڈکیتی سمیت کئی ملک دشمن سرگرمیوں میں بھی ملوث پائے جاتے ہیں ،سی پی او نے کہا کہ گرفتار ملزم کے تمام ساتھیوں اور ان کے سہولت کاروں سمیت ان افراد کو بھی گرفتار کیا جائے جن سے یہ شراب لیتے تھے یا جنہیں سپلائی کرتے تھے،سی پی او نے کہا کہ راولپنڈی میں قبضہ مافیا سمیت ہر قسم کے مافیا کاقانون کے مطابق خاتمہ کرنا ہے ،انہوں نے کہ کہ قبضہ مافیا کے تمام غیر قانونی کنکشنز تک پہنچا جائے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ کسی کو عوام کی جائیدادوں پر قبضہ کی ہمت نہ ہو۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں