آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پی او ایف واہ اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ ، پی او ایف واہ میں یوریا پلانٹ کا افتتاح کیا

بدھ 21 اگست 2019 20:45

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بدھ کو پی او ایف واہ اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پی او ایف واہ میں یوریا پلانٹ کا افتتاح کیا، یوریا پلانٹ 8 ماہ کی مدت میں مکمل ہوا، پلانٹ میں جدید ٹیکنالوجی کی تنصیب سے پیداواری لاگت کم ہو گی۔ آرمی چیف نے پی او ایف ڈسپلے سینٹر کا بھی دورہ کیا اور نئی دفاعی مصنوعات کا جائزہ لیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی او ایف کی تحقیقی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی۔ آرمی چیف کو مختلف ٹینکوں کی اپ گریڈیشن سے بھی آگاہ کیا گیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں