ق*والدین اوراساتذہ بچوں میں پودوں کی حفاظت کا شعور بھی عام کریں،چوہدری عبیداللہ

بدھ 21 اگست 2019 21:20

wراولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2019ء) ما حو ل کو صحت افزاء ر کھنے کیلئے جہا ں در ختو ں کی بہتا ت ضروری ہے وہا ں* پو دو ں کی حفا ظت اس سے بھی ضروری مسئلہ ہے، والد ین ،اسا تذہ اور اہل دانش شجر کاری مہم کا حصہ بننے کے ساتھ پو دوں کی حفا ظت کا شعور بھی عا م کر یںان خیا لات کا اظہار ممتا زعلم دوست شخصیت چیئرمین نیشنل ایسیوسی ایشن آ ف پر ائیو یٹ سکو لز چوہدری محمد عبید اللہ نے آ ج یہا ں جی سیو ن مر کز چلڈ ر ن پا ر ک ستارہ ما ر کیٹ میں شجر کاری مہم کے افتتا ح کے موقع پر کیا۔

مہم میں کیر ئیر سکو ل اینڈ گر لز کا لج کے طلبہ وطا لبات نے بھی حصہ لیا،شجر کاری مہم کے دوران سہ ڈی اے اور سی ایس سکو ل سسٹم کی طرف سے پارک میں سینکڑ وں پو دے لگا ئے گئے پر نسپل کیرئیر گر لز سکو ل محتر مہ نائلہ عبید اور سینئراساتذہ کی سرپرستی میں نو نہالو ں نے سی بی ایم اور ٹکو ما کے پو دے لگا ئے چوہدری عبید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خا ن کی پلانٹ فار پاکستان مہم کے دوران ہر شخص دو پو دے لگانے کا سلسلہ شروع کرد ے توسر سبزوشادا ب پا کستان کے خو اب کو تعبیر مل سکتی ہے۔

(جاری ہے)

چوہدری عبید نے نونہالوں کے ہمراہ مختلف اقسام کے پودے لگا ئے انکا کہنا تھا کہ پودوں کی حفاظت اور پرورش بچوں جیسی کرنی چاہئے ہمیں پودے لگانے کی تعداد بڑھانے کی بجائے جو پودے لگائے جائیں ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے تاکہ شجرکاری مہم کے مثبت نتائج سامنے نظر آسکیں انھوں نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور اس کا اجر دونوں جہانوں میں ملتاہے نئے پودے لگانا ہماری قومی ذمہ داری اور موجودہ موسمیاتی تبدیلی کے لیے نہایت ہی ناگزیر ہیںکامیاب شجرکاری مہم کے نتائج سے جہاں ماحولیاتی تبدیلیوں پر اثر پڑے گا وہاں شہر کی حالت بھی بدل جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں