مون سون بارشیں، راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان تک پہنچ گئی، ڈیم انتظامیہ کا سپل وے کھولنے کا فیصلہ

بدھ 21 اگست 2019 21:45

مون سون بارشیں، راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان تک پہنچ گئی، ڈیم انتظامیہ کا سپل وے کھولنے کا فیصلہ
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2019ء) ملک بھر میں حالیہ مون سون بارشوں سے دریائوں اور ڈیموں میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعدراول ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان تک پہنچ گئی جس پر ڈیم انتظامیہ نے سپل وے کھولنے کا فیصلہ کر لیا اس مقصد کے لئے راولپنڈی کے نشیبی علاقوں کے مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی گئی ہے ڈیم انتظامیہ کے مطابق ڈیم کے سپل وے سے اضافی پانی کا اخراج کیا جارہا ہی1752 فٹ سے 1751 فٹ تک پانی کی سطح کو برقرار رکھا جائے گا تاکہ کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے اسی تناظر میں نشیبی علاقوں کے مکینوں کو ہدائیت کی گئی ہے کہ وہ پیشگی حفاظتی انتظامات کر رکھیں ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں