کشمیر کی آزادی کیلئے ہم ’’آر۔یا ۔پار‘‘ والا آپشن استعمال کرینگے،شیخ رشید

مودی پاگل سوچ کا حامل ہے جب پاگل لوگ حکمران بن جائیں تو ایسے بیوقوف فیصلے کرتے ہیں،مودی کے فیصلوں کے باعث سابق تمام معاہدے بے اثر ہوچکے ہیں،خطاب

جمعہ 23 اگست 2019 22:49

کشمیر کی آزادی کیلئے ہم ’’آر۔یا ۔پار‘‘ والا آپشن استعمال کرینگے،شیخ رشید
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سٹلائیٹ ٹائون کو یویورسٹی کا درجہ دینے کے لئے باقاعدہ آرڈی نینس جاری کر دیا ہے پنجاب میں راولپنڈی واحد شہر ہے جہاں دوسری ویمن یونیورسٹی قائم ہو چکی ہے اب یونیورسٹی میں جلد نئے داخلوں کا آغاز ہو گا جس کے بعد آئندہ ڈیڑھ سال میں راولپنڈی میں نئی آئی ٹی یونیورسٹی قائم کر دی جائے گی مودی ایک پاگل سوچ کا حامل ہے اور یہ مودی کی سلو بلیڈنگ ہوگی جب پاگل لوگ حکمران بن جائیں تو ایسے بیوقوف فیصلے کرتے ہیںمودی کے ان فیصلوں کے باعث سابق تمام معاہدے بے اثر ہوچکے ہیںکشمیرکی آزادی کے لئے اب آر یا پار والا آپشن کریں گے جس میں دونوں جانب کے عوام شامل ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں مجوزہ دوسری خواتین یونیورسٹی کے منصوبے کے جائزے کے لئے جمعہ کے روز گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سکستھ روڈ کے دورہ کے دوران کیا جہاں پر انہوںنے خواتین کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا کام مکمل ہونے پرنسپل اور اساتذہ سے ملاقات کی اور یونیورسٹی سے متعلقہ دستاویزات کالج انتظامیہ کے حوالے کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سٹلائٹ ٹاؤن کو یونیورسٹی کا درجہ دیدیا گیا ہے جس کے لئے گورنر پنجاب نے آرڈیننس جاری کر دیا ہے اوریونیورسٹی میں داخلے جلد شروع ہو نگے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کچھ عرصہ قبل یہاںکالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا اعلان کیا تھا شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں راولپنڈی واحد شہر ہے جہاں دوسری ویمن یونیورسٹی قائم ہو چکی ہے جس کے لئے وزیر اعظم، وزیر اعلی پنجاب اور چیف سیکریٹری کا شکر گزارہوںاگر ماں پڑھی لکھی ہوگی تو معاشرہ ترقی کرے گاآج پاکستان خواتین میں تعلیم کے تناسب سے پہلے نمبر پر ہے ڈیڑھ سال میں شہر میں آئی ٹی یونیورسٹی بنا لیں گے مودی کی پاگل سوچ تو ویسے ہی ہے اور یہ مودی کی سلو بلیڈنگ ہوگی جب پاگل لوگ حکمران بن جائیں تو ایسے بیوقوف فیصلہ کرتے ہیںمودی کے ان فیصلوں کے باعث سابق تمام معاہدے بے اثر ہوچکے ہیںکشمیری کامیاب ہونگے ہیںایک ایسا احتجاج کریں گے جو دونوں جانب کے کشمیریوں کی جانب سے ہوگااس احتجاج میں پاکستانی بھی شامل ہونگے اور خود اس کی کال بھی دونگاانہوں نے بھارتی جارحیت کے خلاف آزاد کشمیر بھر میں جلسے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج (بروز ہفتہ)سی2 روزہ دورہ پرآزاد کشمیر روانہ ہوں گے اورکوہالہ پل کے راستے دھیر کوٹ پہنچیں گے جہا ں دھیر کوٹ میں دن 12 بجے پہلاجلسہ ہو گاجبکہ کل (بروز اتوار)مظفر آباد میں بھی جلسے سے خطاب کریں گے اسی طرح دورے کے دوران باغ،راولاکوٹ،ہجیرہ،تتہ پانی اور کوٹلی میں بھی جلسوں سے ًخطاب کریں گے انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ہونے والے فاشزم اور مودی کے ہٹلرازم کے خلاف آواز اٹھانا ضروری ہوگیاہے کشمیریوں کے ساتھ پاکستانیوں کایک زبان ہوکر کھڑا ہونا لازم و ملزوم ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں