سوشل میڈیا پر اندراج مقدمہ کیلئے سیالکوٹ کے رہائشی یونیورسٹی کے طالبعلم کی اپ لوڈ ہونے والی درخواست پر سی پی او کا نوٹس

دوستی کی آڑ میں طالبعلم کو بلا کر نقدی چھیننے ،برہنہ ڈانس کروانے اور اس کی ویڈیو فلم بنانے والے 2ملزمان گرفتار،ملزمان سے طالبعلم کا مال مسروقہ اور اسلحہ بر آمد

اتوار 25 اگست 2019 00:08

سوشل میڈیا پر اندراج مقدمہ کیلئے سیالکوٹ کے رہائشی یونیورسٹی کے طالبعلم کی اپ لوڈ ہونے والی درخواست پر سی پی او کا نوٹس
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) سی پی او فیصل رانا کی جانب سے سوشل میڈیا کی مکمل مانیٹرنگ ،سوشل میڈیا پر اندراج مقدمہ کے لئے سیالکوٹ کے رہائشی یونیورسٹی کے طالبعلم کی اپ لوڈ ہونے والی درخواست پر سی پی او کا نوٹس،دوستی کی آڑ میں طالبعلم کو بلا کر نقدی وغیرہ چھیننے اور برہنہ ڈانس کروانے اور اس کی ویڈیو فلم بنانے والے 2ملزمان گرفتار،ملزمان کے خلاف تھانہ روات میں اغواء اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا،پولیس نے ملزمان سے طالبعلم کا مال مسروقہ اور اسلحہ بر آمد کر لیا،تفصیلات کے مطابق ضلع سیالکوٹ کے علاقہ بھکھی سندھواںکے رہائشی یونیورسٹی آف لاہور کے فائنل ائیر کے طالبعلم ثاقب جمشید کی فیس بک پرراولپنڈی کے رہائشی رئیس کے ساتھ دوستی ہوئی ،جس کے کہنے پر ثاقب جمشید مری جاتے ہوئے اڈہ روات پر اترا ،جہاں سے ملزم رئیس اور اس کے ساتھی اویس نے ثاقب جمشید کو موٹر سائیکل پر بٹھایا اور گھر لے جانے کی بجائے جنگل میں لے گئے ملزمان نے اسلحہ کے زور پر ثاقب جمشید نے نقدی،لیپ ٹاپ اور موبائل وغیرہ چھین لئے ،ملزمان نے طالبعلم کے کپڑے اتروائے ،زبردستی برہنہ ڈانس کروایا ملزمان اس بھیانک کام کی موبائل کے ذریعے ویڈیو بھی بناتے رہے ،طالبعلم کو5گھنٹے تک اغواء رکھنے کے بعد یہ کہہ کر چھوڑ دیا کہ اگر زبان کھولی تو پورے خاندان کو قتل کر دیں گے،متاثرہ طالبعلم نے قانونی کارروائی کروانے کے لئے سوشل میڈیا پر درخواست اپ لوڈ کی ،سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا راولپنڈی سے متعلق سوشل میڈیا پر ہونے والی سرگرمیوں اور شکایات کی مکمل مانیٹرنگ کروا رہے ہیں جیسے ہی طالبعلم کی درخواست اپ لوڈ ہوئی اطلاع ملنے پر سی پی او نے ایس پی صدر کو متاثرہطالبعلم سے رابطہ کر کے فوری طور پر مقدمہ درج کرنے کی ہدائت کی،طالبعلم ثاقب جمشید کی مدعیت میں اغواء اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا،ایس پی صدر رائے مظہر اقبال نے سی پی او فیصل رانا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ روات پولیس نے دونوں ملزمان رئیس اور اویس کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چھینا جانے والا لیپ ٹاپ اور نقدی وغیرہ بر آمد کر لی،سی پی او نے زبردست کارروائی پر ایس پی صدر کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ملزمان سوشل میڈیا کو اپنے منفی اور قانون شکن مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں ،راولپنڈی پولیس جس طرح سوشل میڈیا پر نظر رکھے ہوئے ہے اسی کی بدولت ایک طالبعلم کو قانونی امداد ملی ،مقدمہ درج ہوا اور اس کے ملزمان گرفتار ہوئے،سی پی اونے کہا کہ اس طرح کے ملزمان باقاعدہ گینگ بنا کر کام کرتے ہیں ،پولیس ان ملزمان کی تفتیش کرتے ہوئے ان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے،انہوں نے ہدائت کی کہ کسی قانون شکن کو سوشل میڈیا منفی اور قانون شکنی کی سرگرمیوں کے لئے کسی بھی سورت استعمال نہ کرنے دیا جائے ،سوشل میڈیا کی مانیٹرنگ محرم الحرام میں پہلے سے ہزار گنا زیادہ کی جائے گی ،راولپنڈی ضلع میں سوشل میڈیا پر کوئی بھی نفرت آمیز لٹریچر یا شر انگیز تقریر اپ لوڈ ہوئی تو ذمہ داروں اور ان کے سہولت کاروں کو فوری گرفتار کر کے نیشنل ایکشن پلان کی انسداد دہشت گردی دفعہ کے تحت مقدمات درج کئے جائیں گے ملزمان کی فوری گرفتاریاں ہوں گی اور کیس انسداد دہشت گردی کی خسوصی عدالتوں میں سپیڈی ٹرائل ہوں گے،سماجی حلقوں نے سوشل میڈیا کے زریعے بدترین اخلاقی قانون شکنی کا شکار ہونے والے طالبعلم ثاقب جمشید کا مقدمہ درج ہونے اور ملزمان کی گرفتاری پر سی پی او فیصل رانا کو شابا شدی گئی ہے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ سی پی او کے اس طرح کے اقدامات سائبر کرائم کو بھی روکیں گے جبکہ محرم میں شرانگیزوں کو سوشل میڈیا پر بھی کسی قسم کی قانون شکنی کا موقع نہیں ملے گا،سی پی او نے ایس پی کو ہدائت کی کہ اس مقدمہ کی تفتیش کے حوالے سے انہیں روزانہ آگاہ رکھا جائے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں