پاک چین فری ٹریڈ معاہدہ، تین سوتیرہ پراڈکٹس کی ایکسپورٹ سے سالانہ نوارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوگا

پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت پلاننگ،ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کنول شوزب کا اے پی پی کوانٹرویو

اتوار 25 اگست 2019 16:45

راولپنڈی 25اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2019ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت پلاننگ،ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کنول شوزب نے کہاہے کہ پاک چین فری ٹریڈ معاہدے سے تین سوتیرہ پراڈکٹس ایکسپورٹ ہونے سے سالانہ نوارب ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوگا ، پی ایس ڈی پی کے تحت ترقیاتی منصوبوں کے لئے رواں سال 701ارب روپے اور یوتھ پروگرام کے لئے دس ارب روپے رکھے گئے،ملک کے زرعی شعبہ کو بہتر بنانے کے لئے 12ارب کی لاگت اور فاٹا میں ترقیاتی کاموں کے لئے ے 72ارب روپے مختص کئے،موجودہ حکومت نے اس سال سات بلین ڈالر کرنٹ اکاوئنٹ خسارہ میں کمی لائی ہے،درآمدات میں کمی لائی گئی ہے اوربرآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

کشمیرکامعاملہ بین الاقوامی سطح پرجس طریقے سے تحریک انصاف نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں اٹھایا ہے اس کے نتیجہ اورثمرات کافی بہترنظر آرہے ہیں،دنیا بھر میں پاکستان کی جواہمیت موجودہ حکومت میں ہے تاریخ میں اس سے پہلے نہ تھی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار ایم این اے و پارلیمانی سیکرٹری کنول شوزب نے گذشتہ روز "اے پی پی" کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاہے کہ پاک چین فری ٹریڈ معاہدے پردوبارہ دستخط ہوئے ہیں جس کے تحت ہماری تین سوتیرہ پراڈکٹس وہاں ایکسپورٹ ہوں گی اوراس سے سالانہ ہمیں نوارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوگا۔انہوں نے بتایا ہے کہ پی ایس ڈی پی کے تحت ترقیاتی منصوبوں کے لئے رواں سال 675کی بجائے 701ارب روپے مختص کئے گئے جن میں 190ارب اضافی ہیں جواحساس پروگرام کے لئے رکھے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ کامیاب جوان یوتھ پروگرام کے لئے دس ارب روپے رکھے گئے ہیں جس میں نوجوانوں کے لئے نوکریاں بھی شامل ہیں۔انہوں نے بتایا ہے کہ پی ایس ڈی پروگرام میں اس بار فاٹاکوخبیرپختونخواہ میں ضم کیاگیا ہے جس کے لئے 72ارب روپے مختص کئے گئے ہیں تاکہ وہاں کے لوگوں کوتمام سہولیات مہیا کی جاسکیں۔انہوں نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے مالی سال کا آغاز بہترین ہوا ہے ،تاریخ میں پہلی بارکرنٹ اکائنٹ خسارہ کوکم ترین سطع پرلایاگیا ہے۔

اس سال سات بلین ڈالر کرنٹ اکائونٹ خسارہ میں کمی لائی گئی ہے مگر پچھلی حکومتوں کا جائزہ لیاجائے تو خسارے میں اتنی کمی نظرنہیں آئے گی جبکہ تجارتی خلاء میں کافی کمی ی آئی ہے ،درآمدات میں کمی لائی گئی ہے اوربرآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔کنول شوزب نے کہاہے کہ موجودہ حالات کے تناظرمیں دیکھاجائے توکشمیرکامعاملہ بین الاقوامی سطح پر تحریک انصاف نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں اٹھایا ہے ، مودی کواس بات کااندازہ نہیں تھا کہ اس وقت پاکستانی حکومت اورقیادت کی دنیامیں کیااہمیت ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں