’’ہم بھارت کی حدود میں گئے اپنے ٹارگٹ کو تباہ کیا اور پھر وہاں رک کر ان کے جہازوں کا انتظار کیا‘‘: بھارتی جہاز گرانے والے ونگ کمانڈر نعمان علی خان نے27فروری کا مکمل واقع بتا دیا

جب بھارتی جہازوں نے جوابی کارروائی کی کوشش کی تو ہم نے قوانین پہ عمل کیا اور ان کے ایل او سی عبور کرنے کے بعد انہیں گرایا: ونگ کمانڈر نعمان علی خان

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 15 ستمبر 2019 13:13

’’ہم بھارت کی حدود میں گئے اپنے ٹارگٹ کو تباہ کیا اور پھر وہاں رک کر ان کے جہازوں کا انتظار کیا‘‘: بھارتی جہاز گرانے والے ونگ کمانڈر نعمان علی خان نے27فروری کا مکمل واقع بتا دیا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 ستمبر 2019ء) بھارتی جہاز گرانے والے ونگ کمانڈر نعمان علی خان نے27فروری کا مکمل واقع خود بتاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ کیسے پاکستان نے بھارت کے جہاز گرائے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم بھارت کی حدود میں گئے اپنے ٹارگٹ کو تباہ کیا اور پھر وہاں رک کر ان کے جہازوں کا انتظار کیا، جب بھارتی جہازوں نے جوابی کارروائی کی کوشش کی تو ہم نے قوانین پہ عمل کیا اور ان کے ایل او سی عبور کرنے کے بعد انہیں گرایا‘‘۔

نعمان علی خان نے مزید کہا کہ بھارت اور پاکستان کے حملے میں بڑا فرق تھا۔ نعمان علی نے کہا کہ بھارت نے 26فروری کو رات کی تاریکی میں بزدلوں کی طرح حملہ کیا، ٹارگٹ کو نشانہ بھی نہ بنا پائے اور ان کی فارمیشن تتر بتر ہو گئی اور وہ بھاگ گئے جبکہ ہم نے 27فروری کو دن کے وقت حملہ کیا، اپنے ٹارگٹ کو تباہ کیا اور پھر وہاں رک کر ان کے جہازوں کا انتظار کیا، جب بھارتی جہازوں نے جوابی کارروائی کی کوشش کی تو ہم نے قوانین پہ عمل کیا اور ان کے ایل او سی عبور کرنے کے بعد انہیں گرایا۔

(جاری ہے)

 نعمان علی خان نے کہا کہ انہیں اپنے شاہینوں پر فخر ہے۔ پاکستان ایئر فورس کیجانب سے بھارت کو دیے گئے منہ توڑ جواب کی تفصیلات ویڈیو ثبوتوں کے ساتھ سامنے آگئی ہیں۔ پاک فوج کے جوانوں کے اعزاز میں منعقد کی گئی ایک تقریب میں ائیر مارشل حسیب پراچہ نے ایک ویڈو دیکھائی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ابھی نندن کے جہاز کے ساتھ 4میزائل تھے اور جب جہاز گرا تو وہ ساتھ ہی موجود تھے، تصاویر میں تمام میزائل نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے 27فروری کے واقعے کو تفصیلات کے ساتھ بتایا کہ اس دن کیسے پاکستانی شاہینوں نے بھارت کے جہاز گرائے اور کیسے بھارت کے اسلحہ ڈپوؤں کو نشان بنایا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں