راولپنڈی ، ڈینگی ضلعی انتظامیہ کے کنٹرول سے باہر ، ،سہالہ کے نواحی علاقہ جنڈالہ کی رہائشی مقامی ہسپتال میں دم توڑ گئی

اتوار 15 ستمبر 2019 21:05

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) راولپنڈی میں ڈینگی ضلعی انتظامیہ کے کنٹرول سے باہر ہو گیا ،سہالہ کے نواحی علاقہ جنڈالہ کی رہائشی مقامی ہسپتال راولپنڈی میں دم توڑگئی۔ہسپتال ذرائع کے مطابق مسزراجہ حفیظ کومسلسل بخارکے باعث ہسپتال لایاگیاتھا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رواں سال ڈینگی سے ہلاک مریضوں کی تعداد تین ہو گئی،راولپنڈی انتظامیہ دعوئوں سے آگے نہ بڑھ سکی،ہسپتالوں میں بیڈز کی کمی کے باعث مریض نجی ہسپتال جانے پر مجبور ہو گئے۔

انتظامیہ کی طرف سے انسدادڈینگی اقدامات نہ ہونے پراہل علاقہ سراپااحتجاج بن گئے ۔ شہریوں نے کہاکہ محکمہ صحت کے ڈینگی کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات ناکافی ہیں، ڈینگی سیزن سے پہلے مچھر مار سپرے کیا جانا چاہیے تھا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں