راولپنڈی،پولیس کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی ،10ملزمان گرفتار

جمعرات 19 ستمبر 2019 22:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 10ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 35لیٹر شراب،390گرام چرس،2پستول30بور معہ7روند برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق تھانہ صادق آباد پولیس نے ثاقب سے 3لیٹر شراب،تھانہ کلرسیداں پولیس نے فاروق سے 5لیٹر شراب،دلاور سے 6لیٹر شراب،تھانہ کینٹ پولیس نے نعمان سے 10لیٹر شراب،عابد سے 6لیٹر شراب،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے بابر سے 5لیٹر شراب،تھا نہ رتہ امرال پولیس نے عاقب سے 220گرام چرس،تھانہ جاتلی پولیس نے وقاص سے 170گرام چرس،تھانہ کہوٹہ پولیس نے صداقت سی1پستول30بور معہ 3روند،تھانہ رتہ امرال پولیس نے ادریس سے 1پستول30بور معہ4روند برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں