اگلے پانچ برس بھی عمران خان ہی وزیراعظم ہوں گے: شیخ رشید احمد کی پیشنگوئی

اگر عمران خان نے پاکستان کی معیشت کو بہتر کر لیا تو گارنٹی دیتا ہوں کہ اگلے پانچ سال بھی وزیراعظم عمران خان ہی ہوں گے: وفاقی وزیرِ ریلوے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 19 ستمبر 2019 22:56

اگلے پانچ برس بھی عمران خان ہی وزیراعظم ہوں گے: شیخ رشید احمد کی پیشنگوئی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 19 ستمبر2019ء) وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے پیشنگوئی کی ہے کہ اگلے پانچ برس بھی عمران خان ہی وزیراعظم ہوں گے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر عمران خان نے پاکستان کی معیشت کو بہتر کر لیا تو گارنٹی دیتا ہوں کہ اگلے پانچ سال بھی وزیراعظم عمران خان ہی ہوں گے۔ ایک ویڈیو بیان میں وفاقی وزیرِ ریلوے نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان دو ٹوک الفاظ میں اعلان کر چکے ہیں کہ وہ کسی کو بھی این آر او نہیں دیں گے اور نہ ہی کسی کو ملک سے باہر جانے دیں گے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر یہ لوگ پلی بارگین کر لیں‌ تو اس صورت میں یہ باہر جا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر عمران خان نے ملکی معیشت بہتر کر لی تو اگلے پانچ سال کے لئے عمران خان کے علاوہ کوئی اور وزیراعظم نہیں بن سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ آزادی مارچ میں اپوزیشن جماعتیں شریک نہیں ہوں گی، مولانا فجل الرحمان اکیلے رہ جائیں گے، کشمیر کاز نے کسی کو ہیرو اور کسی کو زیرو بنا دیا ہے۔

اس سے قبل ہولی فمیلی ہسپتال میں ڈینگی وارڈ کے دورہ کے بعد صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی کے لیے تما م تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔راولپنڈی کے تینوں الائیڈ ہاسپیٹلز سمیت 6سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ، گذشتہ چار سالوں کے دوران ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈینگی بچائو کے اقدامات موثر نہ ہونے کی وجہ سے اس سال ڈینگی کا شدید ترین حملہ ہوا ہے،انسداد ڈینگی کے موثر اقدامات نہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو ضلع بدر کر دیا گیا ہے، اس صورتحال پر وزیراعلی پنجاب سے خصوصی ملاقات کے لئے لاہور جارہا ہوں، ہر ہسپتال میں ڈینگی وارڈ قائم کیے گئے ہیں، انسداد ڈینگی مہم اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے ساتھ ملکر نگرانی کی جائے گی،کسی بھی غفلت،لا پرواہی پر سخت کارروائی کی جائے گا، راولپنڈی کے تینوں ہسپتالوں میں اب تک 3ہزار 813مریض داخل ہوئے جن میں سے 2ہزار 862مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی،اب تک 600مریضوں کو علاج مکمل ہونے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں