3حکومت سوشل ویلفیئر کے اداروں میں مقیم یتیم ،لاوارث ، مستحق ، ناداربچوں اور ورکنگ وویمن کی فلاح و بہبود کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے، بشارت راجہ

S پہلی بار صوبے میں سوشل ویلفیئر پالیسی لائی جا رہی ہے جس سے سوشل ویلفیئر اداروں میں موجود بچوںاور بیوہ خواتین کو بہتر معیار زندگی کے ساتھ ساتھ جدید علوم فنون سے بہرہ ور کرنے اور پیشہ وارانہ شعبوں میںتربیت فراہم کرکے معاشرے کا مفید اور کارآمد شہری بنانے میں مدد ملے گی،صوبائی وزیر قانون و بیت المال

اتوار ستمبر 21:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2019ء) صوبا ئی وزیرقانون وبیت المال پنجاب محمد بشارت راجہ نے کہا کہ حکومت سوشل ویلفیئر کے اداروں میں مقیم یتیم ،لاوارث ، مستحق ، ناداربچوں اور ورکنگ وویمن کی فلاح و بہبود کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلی بار صوبے میں سوشل ویلفیئر پالیسی لائی جا رہی ہے جس سے سوشل ویلفیئر اداروں میں موجود بچوںاور بیوہ خواتین کو بہتر معیار زندگی کے ساتھ ساتھ جدید علوم فنون سے بہرہ ور کرنے اور پیشہ وارانہ شعبوں میںتربیت فراہم کرکے معاشرے کا مفید اور کارآمد شہری بنانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔انہوں نے کہا کہ سوشل ویلفیئر کا سٹریکچر ریفارم کیا جائے گا اور ایک جیسی نوعیت کے اداروں کو اکٹھا کر دیا جائے تاکہ کارکردگی کو بہتر کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا اظہار سوشل ویلفیئر کمپلکس شمس آباد اور مسلم ٹائون راولپنڈی کے ذیلی اداروں کے دورے کے دوران کیا ۔

ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد اسلم میتلا ، ،سپرنٹنڈنٹ دارالامن زہرہ صدیقی اور منیجر رضوانہ بشیر ،سوشل ویلفیئر آفیسر عافیت عالیہ چوہدری ، محمد وسیم ،مینجر صنعت زار کے علاوہ ورکنگ وویمن اور کمپلکس میں رہائش پذیربچوںاور بچیوں کی کافی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔صوبا ئی وزیرقانون محمد بشارت راجہ نے سوشل ویلفیئر کے ذیلی اداروں دارالامن ،کاشانہ، صنعت زار، عافیت اور گہوارہ کے دورہ کے دوران وہاں رہائش پذیر بچوں کے ساتھ کچھ وقت گزارا اور ان سے بات چیت کی اور ان کو دی جانے والی سہولیات اور ان کو درپیش مسائل کے بارے میں پوچھا جس پر بچوں نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔

محمد بشارت راجہ نے ہدایت کی کہ سوشل ویلفیئرکمپلکس میں تعمیر و مرمت کے کام کو فوری طور پر مکمل کیا جائے اور سیکیورٹی کیمروں کی تنصیب یقینی بنائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ صنعت زار میں بوتیک کے کام پر مزید توجہ دی جائے اور اسے کمرشلائز کیا جائے اور دور حاضر کے مطابق جدید ڈیزاین تیار کئے جائیں تاکہ یہ پروڈکٹ پورے ملک اور بیرون ملک بھی بھیجی جا سکیںاس سلسلے میں حکومت کی طر ف سے مزید فنڈز بھی مہیا کئے جائیں گے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر اسلم میتلا ،سپرنٹنڈنٹ دارالامن زہرہ صدیقی اور منیجر رضوانہ بشیرنے صوبائی وزیر کو ادارے کے متعلق بریفنگ دی اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا صوبائی وزیر نے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کو درپیش مسائل کے حل کے لئے تعاون کی یقین دہانی اور کہا کہ ورکنگ وویمن کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور خالی آسامیوں پر جلد ہی بھرتی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments