۳ حکومت پنجاب کی ڈینگی آگاہی مہم کے حوالے سے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین مسلم ٹائون میں واک کا اہتمام

اتوار 22 ستمبر 2019 21:30

ٴ راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2019ء) حکومت پنجاب کی ڈینگی آگاہی مہم کے حوالے سے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین مسلم ٹائون میں واک کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین ظفر الحق روڈ ڈاکٹر شبانہ تھیں ڈینگی سیل کی انچارج مسز عائشہ اسسٹنٹ پروفیسر بیالوجی اور ان کی معاون مسز فرحانہ ناز لیکچرر بیا لوجی نے پرنسپل مسز نجمہ انور کی زیر سر کردگی خصوصی تیاری کر رکھی تھی واک کے آغاز سے قبل وائس پرنسپل ثمینہ سلیم، مسز عائشہ سید اور مسز فرحانہ نے ڈینگی کے بارے میں طالبات کو آگاہ کیا اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے پر زور دیا اس موقع پر طالبات کا جذبہ دیدنی تھا طالبات نے چارٹ اٹھا رکھے تھے جن پر ڈینگی مچھر کی تصاویر کے ساتھ اس سے بچنے کی احتیاطی تدابیر بھی لکھی ہوئی تھیں۔

(جاری ہے)

واک کے اختتام پر مسز نجمہ انور نے خطاب کرتے ہوئے واک میں حصہ لینے پر طالبات کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ ڈ ینگی جیسے مہلک مرض سے بچا ئو احتیا طی تدا بیر اور صحت مند ماحول کے ذ ر یعے ممکن ہے۔چو نکہ یہ ایک اجتما عی مسئلہ ہے جس کے لئے ہر فرد کو اپنا کر دارادا کر نے کی ضرورت ہے انتظامیہ اس ضمن میں ڈینگی کے سدباب کے لئے بھر پور اقدامات اٹھار ہی ہے تا ہم اس مہم کی کا میا بی کے لئے طلباء و طالبات سمیت شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے حکومت ڈینگی پر قابو پانے کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈینگی ایک خطرناک مرض ہے لیکن احتیاط کے ذریعے اس سے بچا جاسکتا ہے حکومتی کوششوں کے ساتھ ساتھ عوام کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ تمام تر احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے ڈینگی کو شکست دیں۔اپنے شہر ،محلہ ،گھر اور ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیں اور گھروں میں سپرے و چیکنگ کے لئے آنے والی محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ڈینگی پر قابو پایا جا سکے۔ جبکہ مہمان خصوصی ڈاکٹر شبانہ نے کالج انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور واک کے منتظمین کی کائوشوں کو سراہتے ہوئے ڈینگی کے خلاف مہم کو مزید تیز کرنے پر زور دیا ۔بعد ازاں واک اختتام پذیر ہو گئی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں