]کمشنرراولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفر،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سردار سیف اللہ خان ڈوگر ، ایڈیشنل کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز ، محکمہ صحت اور دیگر اداروں کے افسران کے مختلف علاقوں کے دورے

ڈینگی کے سدباب کے لئے کی جانے والی کاروائیاں کا جائزہ لیا،کنٹونمنٹ ایریا سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ڈینگی سے بچاو کے لئے سپرے کیاگیا

اتوار 22 ستمبر 2019 21:30

ص*راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2019ء) کمشنرراولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفر،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سردار سیف اللہ خان ڈوگر ، ایڈیشنل کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز ، محکمہ صحت اور دیگر اداروں کے افسران کے مختلف علاقوں کے دورے، ڈینگی کے سدباب کے لئے کی جانے والی کاروائیاں کا جائزہ لیا،کنٹونمنٹ ایریا سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ڈینگی سے بچاو کے لئے سپرے کیاگیا، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سردار سیف اللہ خان ڈوگرنے کہاکہ ہیلتھ ایمرجنسی کے باعث ڈینگی کے تدارک کیلئے تمام ادارے بلا تعطل اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، کمشنر راولپنڈی ثاقب ظفر کی زیر صدارات ڈینگی پر قابو پانے کی اقدامات کا جائزہ اجلاس میں افسران کو فیلڈ میں متحرک رہنے کی ہدایات جاری کی گئیں،پنجاب کے وزیرقانون محمد بشارت راجہ نے راولپنڈی شہرکا دورہ ، سماجی بہبود کے فلاحی اداروں کا معائینہ اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انسداد ڈینگی کے لئے ضلعی انتظامیہ اور سماجی بہبود کے محکمے و غیر سرکاری تنظیموں کے فعال کردار کی تعریف کی، اتوار کو پام سٹی ، مظہر آباد ، ریلوے سکیم اور دیگر علاقوں میں آئی آر ایس اور فوگنگ کی گئیاسسٹنٹ کمشنر صدر اور سٹی کی زیر نگرانی راولپنڈی میں اینٹی ڈینگی سپرے اور فوگنگ کرائی گئی،راولپنڈی کے سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ نجی ہسپتالوں میں بھی ڈینگی وارڈ مختص کر دیئے گئے تاکہ مریضوں کو فوری طور پر علاج معالجے کی سہولیات دستیاب ہو سکیں۔

(جاری ہے)

شیخ راشد شفیق ایم این اے ، صوبائی وزیر خواندگی و غیر رسمی تعلیم راجہ راشد حفیظ، اعجاز خان جازی ایم پی اے اور دیگر عوامی نمائندے بھی انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے شانہ بشانہ متحرک رہے ، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سردار سیف اللہ خان ڈوگر نے افسران سے کہاکہ باہمی رابطے کیلئے ڈینگی سرگرمیوںکے جائزہ اجلاسات مختصر ترین وقت میں مکمل کرکے افسران زیادہ وقت فیلڈ میں موجود رہیں۔

انہوںنے کہاکہ ڈینگی کی حساس یونین کونسلوں کیلئے ریڈ الرٹ جاری کر دیاگیاہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر فوگنگ کی جارہی ہے اور جن یونین کونسلوں سے ڈینگی کے مریض زیادہ تعداد میں رپورٹ ہوئے ہیں انہیں ٹارگٹ کرکے مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ سردار سیف اللہ خان ڈوگرنے کہاکہ ڈینگی کے مکمل خاتمے کیلئے ’’لاروبریڈنگ‘‘ کا کوئی بھی پوائنٹ اوجھل نہ رکھا جائے انہوںنے کہاکہ ڈینگی لاروا کی فوری تلفی کے لئے شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے،ہنگامی حالات میں وبا پر قابو پانے کیلئے انتظامیہ دن رات ایک کئے ہوئے ہے اور اس مقصد کے لئے، شہریوں کاتعاون اور جذبہ قابل تحسین ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں