ق* راولپنڈی: پولیس کے اعلیٰ افسران نے انسپکٹر جنرل کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے

اتوار 22 ستمبر 2019 21:30

1راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2019ء) راولپنڈی پولیس کے اعلیٰ افسران نے انسپکٹر جنرل کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے تھانہ صدر بیرونی کی مختلف چوکیوں میں عرصہ دراز سے تعینات عملہ ضلعی پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے مذکورہ چوکیوں میں ہیڈ کانسٹیبل عرصہ دراز سے تعینات ہونے کے باوجود تبدیل نہ کیے جا سکے ذرائع کے مطابق سی پی او راولپنڈی نے ضلع بھر کے تھانوں اور پولیس چوکیوں میں عرصہ سے تعینات یا پھر با ر بار تبادلے کرانے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی کے احکامات جاری کررکھے ہیں لیکن ان پر عمل درآمد نہ کیا جا سکا، پولیس چوکی رنیال میں بھی یہی صورت حال سامنے آ رہی ہے جہاں پر ہیڈ کانسٹیبل سمیت دیگر عملہ بار بار تعینات ہو تا ہے بااثر ہونے کے باعث کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا تی ،اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک ہی جگہ پر عرصہ سے تعینات ملازمین کے خلاف ایس او پیز کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے جہاں کہیں بھی جو بھی بار بار یا پھر عرصہ سے تعینات ہیں ان کے متعلق رپورٹ کی تیاری ہو رہی ہے جلد ہی افسران کو پیش کر دی جائے جبکہ آئی جی پنجاب نے حال ہی میں کسی بھی افسر یا اہلکار کی بار بار ایک ہی جگہ تعیناتی نہ کرنے کے سخت احکامات جاری کئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں