/راولپنڈی:تھانہ گنج منڈی پولیس کی نرنکاری بازار میں غیر قانونی طور پر آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی

8ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد کرلیا

اتوار 22 ستمبر 2019 21:30

و*راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2019ء) تھانہ گنج منڈی پولیس کی نرنکاری بازار میں غیر قانونی طور پر آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی، 8ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد کرلیا گیا،سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد فیصل رانا کی ہدایات پر تھانہ گنج منڈی پولیس نے نر نکاری بازار میں آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 1085ہوائیاں، 170 انار، 58چائینہ پٹاخے، 1050سوتر گولے، 2251کانے برآمد کرکی8ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں