راولپنڈی:پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائی12ملزمان گرفتار

قبضہ سے 20لیٹر شراب،2پستول 30بور معہ 6روند اور سامان آتش بازی برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے

اتوار 22 ستمبر 2019 21:30

ب*راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2019ء) پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائی کرتے ہوئی12ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 20لیٹر شراب،2پستول 30بور معہ 6روند اور سامان آتش بازی برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ویسٹریج پولیس نے نعمان سے 10لیٹر شراب،تھانہ روات پولیس نے فرقان سے 10لیٹر شراب تھانہ مندرہ پولیس نے کاشف سے 1پستول 30بور معہ 3روند ، تھانہ سول لائن پولیس نے نعمان سے 1پستول30بور معہ 3روند جبکہ تھانہ گنجمنڈی پولیس نے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے آصف،مظہر ، جمیل،سکندر،مزمل،خلیل ،ذیشان ،اور سجاد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1085ہوائیاں ، 170انار آتش بازی ، 1050سوتر گولے، 58چائنہ پٹے اور 2252کانے برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں