ظ*راولپنڈی ،عثمان نے کشمیر سالیڈیریٹی ڈی ایچ اے اسلام آبادسائیکل ریلی جیت لی

اتوار ستمبر 21:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2019ء) عثمان نے کشمیر سالیڈیریٹی ڈی ایچ اے اسلام ا?بادسائیکل ریلی جیت لی، خواتین کاٹائٹل اوسا بابر کے نام رہا۔ انڈر15بوائز میں سلیم انجم، انڈر15گرلز میں لائبہ ا?صف، انڈر10بچوں میں ادن جمیل فاتح رہے۔ ایڈمنسٹریٹر بریگیڈیئر طارق سعید مہمان خصوصی تھے جنہوں نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

اس موقع پر سیکرٹری ڈی ایچ اے کرنل احسن، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کرنل ادیب، جی ایم سپورٹس کرنل انعام اللہ ، پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر اظہرعلی شاہ اورسیکرٹری نثاراحمد سمیت ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی کے رہائشی مردوخواتین کی کثیرتعداد موجود تھی۔ سائیکلنگ ریس کی پانچ مختلف کیٹگریز میںا?رمی، پنجاب، پی اوایف، کے پی کے اور گلگت بلتستان کے 221سائیکلسٹوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مرد کیٹگری میں عثمان نے گولڈ، عاقب شاہ نے سلور اورحبیب نے برونز میڈل حاصل کیا۔ خواتین کی کیٹگری میں اوسا بابر نے طلائی، مہروز بابر نے چاندی اور قدسیہ نے کانسی، انڈر 15بوائز میں سلیم انجم نے طلائی، معیز نے چاندی اور شہریار نے کانسی، انڈر 15گرلز میں لائبہ ا?صف نے طلائی ، عنایہ ا?صف نے چاندی اور گل ویرا نے کانسی کے تمغے حاصل کئے۔ انڈر 10بچوں کی کیٹگری میں ادن جمیل نے گولڈ، اسماعیل نے سلور اور صوفیہ نے برونز میڈل جیتا۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی برگیڈیئر طارق سعید نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کواجاگر کرنے اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سائیکل ریس کاانعقاد کیاگیا۔

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments