شیخ رشید کی پوتی کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد کر دیا گیا

اتوار 22 ستمبر 2019 23:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی پوتی،شیخ شاکر شفیق کی بیٹی اور ایم این اے شیخ راشد شفیق کی بھتیجی کو سوگواران کی آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں ،اراکین پارلیمنٹ،تاجروں،وکلاء سمیت زندگی کے ہر شعبے سے وابستہ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کے بعد نماز جنازہ میں شریک ہونے والوں نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد ،ایم این اے شیخ راشد شفیق اور شیخ شاکر شفیق سے ملاقات کر کے ان سے اظہار تعزیت کی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں تمام سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں، دارلعلوم تعلیم القرآن کے مہتمم مولانا اشرف علی، ڈویژنل سپریٹنڈنٹ ریلوے سید منور شاہ،ترجمان لال حویلی شیخ امین، انجمن تاجران راولپنڈی سٹی و کینٹ کے عہدیداران ،تاجروں کی کثیر تعداد کے علاؤہ زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کے بعد شیخ شاکر شفیق کی بیٹی کو جدید قبرستان کمیٹی چوک میں سپرد خاک کردیا گیا۔ شیخ شاکر شفیق کی بیٹی کی روح کے ایصال ثواب کے لیے (آج) پیر کو نماز عصر کے بعد لال حویلی میں قرآن خوانی ہوگی جبکہ نماز مغرب کے بعد اجتماعی دعائے مغفرت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں