راول ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے

سطح سمندر کے لحاظ سے ڈیم میں پانی جمع کرنے کی کل گنجائش 1752 فٹ ہے، ڈیم انتظامیہ

پیر 23 ستمبر 2019 12:50

راول ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2019ء) راول ڈیم کے سپل ویز کھول دئیے گئے۔ راول ڈیم انتظامیہ کے مطابق پانی سطح انتہائی بلند ہونے پر سپل ویز کھولے گئے، سطح سمندر کے لحاظ سے ڈیم میں پانی جمع کرنے کی کل گنجائش 1752 فٹ ہے۔ڈیم انتظامیہ کے مطابق ڈیم میں پانی سطح 1752.20 فٹ تک پہنچنے پر سپل ویز کھولے گئے۔

(جاری ہے)

ڈیم انتظامیہ کے مطابق چند گھنٹے سپل ویز اوپن کرنے کے بعد ڈیم سے دو انچ پانی کم کیا جائیگا، انتظامیہ کے مطابق سپل ویز صبح 9 بجے کھولے گئے۔ انتظامیہ نے بتایاکہ گزشتہ رات کی ہلکی بارش اور قدرتی چشموں کے پانی سے ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہوئی،سپل ویز کھولنے سے پہلے مقامی آبادی کو الرٹ کرنے کے لیے سائرن بھی بجائے گئے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں