فیاض الحسن چوہان کے بیٹے فہد حسین کے پریکٹیکل سے متعلق رپورٹ

راولپنڈی بورڈکو موصول ہوگئی آزاد و غیر جانبدار اتھارٹی کی رپورٹ حکام کو بھجوا دی گئی ہے، عملدرآمد سے پہلے سینئر لیگل ایڈوائزر سے قانونی رائے طلب کی گئی ہے، ترجمان

پیر 23 ستمبر 2019 19:41

فیاض الحسن چوہان کے بیٹے فہد حسین کے پریکٹیکل سے متعلق رپورٹ
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2019ء) رکن پنجاب اسمبلی فیاض الحسن چوہان کے بیٹے فہد حسین کے فزکس پریکٹیکل سے متعلق رپورٹ راولپنڈی بورڈکو موصول ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی فیاض الحسن چوہان کے بیٹے فہد حسین کے فزکس پریکٹیکل سے متعلق رپورٹ راولپنڈی بورڈکو موصول ہوگئی۔ترجمان راولپنڈی بورڈ کے مطابق آزاد اور غیر جانبدار اتھارٹی کی رپورٹ حکام کو بھجوا دی گئی ہے، رپورٹ پر عملدرآمد سے پہلے سینئر لیگل ایڈوائزر سے قانونی رائے طلب کی گئی ہے۔سینئر لیگل ایڈوائزر کی رائے اور مجاز اتھارٹی سے منظوری کے بعد رپورٹ پر عملدرآمد ہو گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں