مسلح افواج کسی بھی مس ایڈونچر کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں، ائیرچیف

ْمسلح افواج کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی قربانیوں پر فخر ہے، مجاہد انور خان کا خطاب

اتوار 13 اکتوبر 2019 22:55

مسلح افواج کسی بھی مس ایڈونچر کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں، ائیرچیف
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2019ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان کا کہنا ہے کہ مسلح افواج کسی بھی مس ایڈونچر کی صورت میں بھرپور جواب دینے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 140 ویں لانگ کورس کے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔

پاس آؤٹ ہونے والوں میں سعودی عرب، فلسطین، بحرین اور سری لنکا کے کیڈٹس بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس کو ایوارڈز بھی دئیے۔خصوصی اعزازی شمشیر بٹالین سینئر انڈر آفیسر عثمان شاہد کو دی گئی جبکہ صدارتی گولڈ میڈل کمپنی سینئر انڈر آفیسر قاسم ایوب کو دیا گیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اوورسیز گولڈ میڈل فلسطین کے انڈر آفیسر البازور کو دیا گیا۔ تقریب سے خطاب میں ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ مسلح افواج کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی قربانیوں پر فخر ہے اور پاکستان کی تجربہ کار مسلح افواج ہر قسم کے اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں