پنجاب حکومت وزیر اعلی سردار محمد عثمان بزدار کی قیادت میں عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے،محمد بشارت راجہ

عو ام کوبنیا د ی سہولیات کی فر اہمی حکومت کی اولین ترجیحات ہیںاوران کے معیا ر ز ند گی کوبہتر سے بہتر بنا نے کے لئے پوری طرح کو شا ں ہے،صوبائی وزیر قانون

اتوار 13 اکتوبر 2019 22:55

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیرقانون پنجاب محمد بشارت راجہ نے کہاہے کہ پنجاب حکومت وزیر اعلی سردار محمد عثمان بزدار کی قیادت میں عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ عو ام کوبنیا د ی سہولیات کی فر اہمی حکومت کی اولین ترجیحات ہیںاوران کے معیا ر ز ند گی کوبہتر سے بہتر بنا نے کے لئے پوری طرح کو شا ں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی وسائل اور حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے عوامی ویلفیئر کے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا تاکہ عوام ان کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار میں تیزی کے ساتھ ساتھ فنڈز کی منصفانہ تقسیم اور میرٹ کو بھی یقینی بنایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ نئے پاکستا ن میںعوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ کیا جا رہا ہے اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے کوالٹی اور معیار پر کو ئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ سبزہ زار وارڈ نمبر 6 راولپنڈی میںترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔ محمد ناصر راجہ ، محمد بیروز راجہ،چوہدری محمد اسلم ، ارشد محمود کھوکھر،ملک محمدعلی،چوہدری واجد علی،ملک محمد رزاق،چوہدر احمد رشیدکے علاوہ معززین علاقہ کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔ محمد بشارت راجہ نے کہا کہ مفا د عا مہ کے منصو بو ں میں حا ئل رکا وٹو ں کو دور کر نے اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جار ہے ہیں۔

معززین علاقہ نے اس موقع پر کہا کہ گزشتہ دس سال سے سبزہ زار چکلالہ کنٹونمنٹ راولپنڈی کا علاقہ پس ماندگی کا شکار تھا اور ترقیاتی کاموں کا فقدان تھا لیکن موجودہ حکومت کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے علاقہ کے عوام کی فلاح و بہبود کا خیال رکھا ۔انہوں نے تحریک انصاف کی حکومت کو خراج تحسین پیش کیا اورعلاقہ میں ترقیاتی کام شروع کروانے پر صوبائی وزیر محمد بشارت راجہ کا خصوصی طور پرشکریہ ادا کیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں