راولپنڈی،عدالتی بیلف کو فائرنگ کرنے والے ملزم کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

پیر 14 اکتوبر 2019 22:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) عدالتی بیلف کو فائرنگ کرنے والے ملزم کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا،تفصیلات کے مطابق مقامی سول جج کا بیلف قدیر احمدعدالتی حکم پر پٹیشنر کے ساتھ نشان دہی کے لئے گیا جہاں پر پٹیشنر پارٹی کی مخالف فریق سے لڑائی ہو گئی،پٹیشنر عباد اللہ کے ساتھی مسعودنے فائرنگ کر دی جس سے بیلف قدیر احمد زخمی ہو گیا جسے بے نظیر بھٹو ہسپتال داخل کروا دیا گیا ،وقوعہ کی اطلاع ملنے پر سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے ایس پی پوٹھوہار سید علی کو موقع پر بھجوایا ،پولیس نے ملزم مسعود کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات کا مقدمہ درج کر لیا،ایس پی پوٹھوہار نے سی پی او فیصل رانا کو بتایا کہ مضروب قدیر کی حالت خطرے سے باہر ہے وہ پولیس کی طرف سے دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ کے تحت اندراج مقدمہ کے بعد مطمئن ہے ،سی پی او نے حکم دیا کہ ملزم کو اگلی24گھنٹوں میں گرفتار کیا جائے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں