راولپنڈی،کرایہ دار کی10سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا مالک مکان ساتھی سمیت گرفتارکر لیا گیا

پیر 14 اکتوبر 2019 22:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) سی پی او فیصل رانا کی طرف سے پنڈی کے بچوں کی حفاظت کا سلسلہ جاری،کرایہ دار کی10سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا مالک مکان ساتھی سمیت گرفتارکر لیا گیا،ملزمان نے زیادتی کی دوران بچے کو تشدد کا نشانہ بنا کر اس کا بازو توڑ دیا تھا،تفصیلات کے مطابق ایس پی پوٹھوہار سید علی نے سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تھانہ نصیر آباد کے علاقہ میں10سالہ بچے کو ملزم علی شان اور اس کے ساتھی صدام نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،زیادتی کی اس بھیانک واردات کے دوران ملزمان نے تشدد کر کے بچے کا بازو توڑ دیا،متاثرہ بچے کا والد ملزم علی شان کو کرایہ دار تھا،وقوعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان صدام اور علی شان کو گرفتار کر لیا ،تھانہ نصیر آباد میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،سی پی او فیصل رانا نے بھیانک اور انسانیت سوز واردات کے ملزمان کی فوری گرفتاری پنڈی پولیس کے پروفیشنل پولیسنگ کی آئینہ دار ہے،سی پی او نے کہا کہ حالات جو بھی ہوں ہمیں پنڈی کے بچوں کی حفاظت اپنے بچوں کی طرح کرنا ہے،ہمیں پنڈی کے بچوں کو زیادتی کے واقعات سے بچانے کے لئے پیش بندی انتظامات کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں