کوریا کے ثقافتی پروگرام کے انعقاد سے دونوں ممالک کے درمیان مذید تعلقات بہترہوں گے۔وزیر مملکت زرتاج گل وزیر

پیر 14 اکتوبر 2019 23:10

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ کوریا کے سفارتخانے کی جانب سے ثقافتی پروگرام کے انعقاد سے دونوں ممالک کے درمیان مذید تعلقات بہترہوں گے انگلستان اور پاکستان کے دوطرفہ تعلق کے لئے شاہی جوڑے کادورہ بہت اہم ہے،شاہی جوڑا شمالی علاقہ جات بھی جائے گا ،پاکستان پر دہشت گردی اور ڈومور کا لیبل تھا جو اب بدل چکا ہے،مسلم ممالک کے درمیان کوئی فاصلہ نہیں ہونا چاہے متحد ہوں گے تو ہی کامیاب ہوں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز راولپنڈی آرٹس کونسل میں کورین سفارتخانے کی جانب سے منعقدہ کلچرل شو کے دوران شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر کوریا کے سفیر(Kwak Sung kyu،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سیف اللہ خان ڈوگر،راولپنڈی آرٹس کونسل ،اینٹی نارکوٹکس فورس ، کے اعلٰیٰ افسران سمیت شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

زرتاج گل نے کہاہے کہ راولپنڈی آرٹس کونسل کی تعمیرنو سے آرٹ کلچر پروموٹ ہورہا ہے اورمیں کورین ایمبیسی کی مشکور ہوں کہ مجھے اس ایونٹ پہ مدعو کیا۔انہوں نے کہاہے کہ کورین کلچر پہ آکر بہت خوشی محسوس کر رہی ہے۔کلچرل شو کے دوران کورین فنکاروں کے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جسے راولپنڈی کی عوام نے خوب سراہا ہے اور پنجاب حکومت سے اپیل کی کہ عوام کو تفریح کے زیادی سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لئے اس طرح کے مزید پروگرامزمنعقد ہونے چاہئییں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں