بھارتی ظلم اور بربریت کا بہادری سے مقابلہ کرنے والے کشمیریوںکو تنہاء نہیں چھوڑیں گے اورہر قیمت پر اپنا جائز کردار ادا کریں گے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا لائن آف کنٹرول کے دورے کے موقع پر جوانوں سے خطاب

بدھ 16 اکتوبر 2019 23:23

بھارتی ظلم اور بربریت کا بہادری سے مقابلہ کرنے والے کشمیریوںکو تنہاء نہیں چھوڑیں گے اورہر قیمت پر اپنا جائز کردار ادا کریں گے
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بھارتی ظلم اور بربریت کا بہادری سے مقابلہ کرنے والے کشمیریوںکو تنہاء نہیں چھوڑیں گے اورہر قیمت پر اپنا جائز کردار ادا کریں گے ۔وہ لائن آف کنٹرول کے دورے کے موقع پر جوانوں سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا جہاں پر انھیں بھارت کی جانب سے فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں اور دانستہ طور پرپاکستان کی طرف شہری آبادی کو نشانہ بنانے اور پاک فوج کی موثر جوابی کارروائیوں سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی مظالم اور بربریت کا مقبوضہ کشمیر کے لوگ بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں ، مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو ہم تنہاء نہیں چھوڑیں گے اور ہر قیمت پر اپنا کردار ادا کریں گے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں