بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے سپاہی شہید

پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی سے 9 بھارتی فوجی ہلاک، 2 بنکرز تباہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 20 اکتوبر 2019 13:00

بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے سپاہی شہید
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20اکتوبر2019ء) بھارت کی جانب سے ایل او سی خلاف ورزیاں جاری ہیں جس کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک سپاہی جب کہ تین شہری شہید ہو گئے ہیں۔۔ڈی جی آئی ایس پر آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بھارت نے نوسیری اور شاہ کوٹ سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔ بھارت نے جورا،شاہ کوٹ اور نوسیر سیکٹرز میں شہری آبادہ کو نشانہ بنایا۔

کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ سے ایک سپاہی جام شہادت نوش کر گئے جب کہ فائرنگ کے نتیجے میں 3 شہری بھی شہید ہوئے۔بھارتی اشتعال انگیزی سےپاک فوج کے دو جوان جب کہ پانچ شہری بھی زخمی ہوئے۔ پاکستان نے بھی بھارتی فوج کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا جس کے نتیجے میں 9بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

جوابی کاروائی میں بھارتی فوج کے دو بنکرز بھی تباہ ہوئے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پرفائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں ایک خاتو ن شہید ہوگئی ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس عہدیدار ذوالقرنین چوہدری نے بتایا کہ آزاد جموں کشمیر کے علاقے عباس پور میں گھر کے باہر کھڑی خاتون گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ فائرنگ بھارت کی جانب سے کی گئی جس کے نتیجے میں خاتون کو زخم آئے اور وہ جاں بر نہ ہوسکیں۔

یہ فائرنگ ایک ایسے موقع پر کی گئی جب امریکی سینیٹرز کرس وین ہولین اور میگی ہیسن نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مظفرآباد کا دورہ کیا تاکہ وہ جموں و کشمیر میں بھارت کے غیرقانونی اقدام کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ عوامی جذبات بھی جان سکیں۔ امریکا میں ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار الزبتھ وارین نے مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں اور مواصلاتی نظام معطل کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت سے کشمیری شہریوں کے حقوق کی پاسداری یقینی بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔اس سے ایک دن قبل ہفتے کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے نئی دہلی جانے والے امریکی سینیٹر کو وادی کا دورہ کرنے سے روک دیا تھا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں