بھارتی میڈیا صحافتی اقدار کا خیال رکھتے ہوئے بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈا پھیلانے سے گریز کرے،آئی ایس پی آر

پیر 21 اکتوبر 2019 00:05

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی میڈیا سے کہا ہے کہ وہ صحافتی اقدار کا خیال رکھتے ہوئے بے بنیاد اور من گھڑت پراپیگنڈا پھیلانے سے گریز کرے۔

(جاری ہے)

اتوار کو بھارتی میڈیا کے پراپیگنڈا پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے مبینہ کیمپوں کو نشانہ بنانے کا جھوٹا دعویٰ کیا ہے، بھارتی میڈیا اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرے اور پاک فوج کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات سامنے لائے۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ بھارت میڈیا کومقبوضہ کشمیر میں صورت حال تک رسائی دینے کی بھی جرات کرے، بھارت کے تمام جھوٹے دعوے منطقی انجام تک پہنچ چکے ہیں، بھارت کا یہ جھوٹا دعویٰ بھی اپنے انجام تک پہنچے گا، بھارتی میڈیا پاکستانی میڈیا سے ذمہ دارانہ رپورٹنگ سیکھے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں