نیو اسلام آباد ائیر پورٹ پر اے ایس ایف نے بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

پیر 21 اکتوبر 2019 14:35

نیو اسلام آباد ائیر پورٹ پر اے ایس ایف نے بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) نیو اسلام آباد ائیر پورٹ پر اے ایس ایف نیبیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

(جاری ہے)

اے ایس ایف کے مطابق مردان کے رہاشی ملزم طارق سے ڈیڑھ کلو گرام ہیروئین برآمد کرلی گئی ،طارق غیر ملکی ائیر لائین سے سعودی عرب جا ر ہاتھا۔ اے ایس ایف کے مطابق ہیروئین انتہائی مہارت سے چائے کی پتی کے پیکٹس میں چھپائی گئی تھی۔ ملزم کو تحقیقات اور قانونی کاروائی کے لئے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں