کمزورجمہوریت آمریت سے بہتر،آمریت کوکوئی موقع نہیں دیں گے، بلاول بھٹو

سیاسی قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، آصف زرداری کی صحت تیزی سے خراب ہورہی ہے، حکومت طبی سہولیات نہ دے کر یواین کنونشن کی خلاف ورزی کررہی ہے، پاکستان جیسا ملک چلانا کرکٹ میچ نہیں۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 21 اکتوبر 2019 16:10

کمزورجمہوریت آمریت سے بہتر،آمریت کوکوئی موقع نہیں دیں گے، بلاول بھٹو
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 اکتوبر2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیاسی قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے،آصف زرداری کی صحت تیزی سے خراب ہورہی ہے،حکومت طبی سہولیات نہ دے کریواین کنونشن کی خلاف ورزی کررہی ہے، پاکستان جیسا ملک چلانا کرکٹ میچ نہیں ،پی ایس 11الیکشن نہیں سلیکشن تھی۔انہوں نے آج یہاں راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جج صاحب نے آصف زرداری کو میڈیکل بورڈ کی بنیاد پر ہسپتال منتقل کرنے کا کہا گیا تھا، لیکن افسوس عدالتی احکامات پر عمل نہیں کیا گیا۔

لگ رہا ہے کہ توہین عدالت صرف جمہوری قوتوں کیلئے ہے، غیرآئینی قوتیں جو مرضی کرتی رہیں،کل وکیل لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوں گے، قیدیوں کو اقوام متحدہ کے کنونشن کے مطابق طبی سہولیات نہیں دی جارہی ہیں،حکومت طبی سہولیات نہ دے کر اقوام متحدہ کے کنونشن کی خلاف ورزی کررہی ہے۔

(جاری ہے)

سیاسی قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔آصف زرداری کا صحت تیزی سے خراب ہوتا جا رہا ہے،آصف زرداری کو طبی سہولتیں فراہم نہیں کی جارہی،ہم اپنے حق کا مطالبہ کررہے ہیں۔

یہ کیسے ہوسکتا ہے ملزم سندھ کا ہوگا، کیس سندھ کا ہو، اور آپ پنڈی میں ٹرائل کررہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کی قیادت کے ساتھ پنڈی میں حادثات ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری انسانی حقوق اور معاشی حقوق کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔کراچی میں زبردست جلسہ کیا ہے ،23اکتوبر پر تھرپارکر میں جلسہ کریں گے۔وہاں بھی عوام نااہل حکومت کو پیغام دیں گے کہ عوام اس نااہل حکومت کو گھر بھیجنا چاہتے ہیں پاکستان جیسا ملک چلانا کرکٹ میچ نہیں ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارے دورحکومت میں بھی مارچ اور دھرنے ہوئے لیکن ہم نے ان کو کھانے دیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کٹھ پتلی ہیں، ان کو ملک چلانا نہیں آتا، ملک چلانا کوئی کرکٹ میچ نہیں ہے۔حکومت کی ذمہ داری ہے کہ آزادی مارچ کا کوئی سیاسی حل نکالے، لیکن حکومت کے پاس کو ئی سیاسی حل نہیں ہے۔ان کے پاس سیاست اور گورننس کیلئے کوئی منصوبہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں آمریت کوکوئی موقع نہ دیں،کیونکہ ٹوٹی پھوٹی کمزور جمہوریت آمریت سے بہتر ہے،ہم آزادی مارچ کو ہر جگہ پر ویلکم اور سپورٹ کریں گے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں