فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی میں ’’ بریسٹ کینسر اور موٹاپے ‘‘ سے متعلق آگاہی کیلئے سیمینار کا انعقاد

پیر 21 اکتوبر 2019 16:15

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی راولپنڈی میں فارمیوو( پرائیوٹ) لمیٹڈ اور بلال ہسپتال راولپنڈی کے باہمی اشتراک سے ’’ بریسٹ کینسر اور موٹاپے ‘‘ سے متعلق آگاہی کیلئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینارکا مقصد خواتین میں بریسٹ کینسر اور موٹاپے جیسی بیماریوں سے بچائو اور احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہ کرنا تھا۔

(جاری ہے)

سیشن کے مہمان خصوصی ڈاکٹر عارفہ منظور نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں چھاتی کے کینسر میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ، 20سے 40 سال کی عمر کی خواتین کوبغیر کسی وجہ کے کلینیکل چھاتی کی چانچ پڑتال اور ہر تین سال بعد میمو گرافی کروانی چاہیں۔ بلال ہسپتال کی ڈاٹینشن تہمینہ نے کہا کہ چھاتی کے کینسر اور موٹاپا کے مسائل سے بچنے کے لئے ہمیں اپنے کھانے پینے کی عادات کو بدلناہوگا تاکہ ہم ایک اچھی زندگی بسر کرسکیں۔ سیشن کے اختتام میںطلبہ اور فیکلٹی ممبران کیلئے فری کارڈیو میٹا بولک کیمپ کا انتظام کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ بریسٹ کینسرسے متعلق آگاہی واک وائس چانسلر ڈاکٹر صائمہ حمید کی سربراہی میں کی گئی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں