بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کا ایل او سی پر مبینہ کیمپس تباہ کرنے کا دعویٰ سو فیصد جھوٹا ثابت ہوگیا

غیرملکی سفراء اور میڈیا کو بھارتی توپخانہ کے گولے، خول اور ٹکڑے دیکھائے گئے، میجر آصف غفور کی بریفنگ پاکستان سچ پر گامزن، چھپانے کیلئے کچھ نہیں، کیا بھارت بھی سفراء ، غیر ملکی میڈیا کو ایسی ہی رسائی دیگا پاکستان بھارت کی جانب سے کوئی بھی دورے میں شریک نہیں ہوا نہ ہی مبینہ ’لانچ پیڈ’ کے حوالے سے کسی قسم کی معاونت کی، ترجمان دفتر خارجہ پاک فوج سیزفائرکی خلاف ورزی پربھارتی مورچوں کونشانہ بناتی ہے،پاک فوج فوجی روایات کی مکمل پاسداری کرتی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کی بریفنگ

منگل 22 اکتوبر 2019 15:19

بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کا ایل او سی پر مبینہ کیمپس تباہ کرنے کا دعویٰ سو فیصد جھوٹا ثابت ہوگیا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کا ایل او سی پر مبینہ کیمپس تباہ کرنے کا دعویٰ سو فیصد جھوٹا ثابت ہوگیا ۔ منگل کو زمینی حقائق سے آگہی کیلئے غیر ملکی سفراء ، ہائی کمشنرز کو لائن آف کنٹرول کا دورہ کرایا گیا ،غیرملکی سفراء اور ہائی کمشنرز نے وادی نیلم میں جورا سیکٹر کا دورہ کیا ،غیرملکی سفراء اور میڈیا کو بھارتی توپخانہ کے گولے، خول اور ٹکڑے دیکھائے گئے،چین کے سفیر ژاؤ جنگ ازخود بھارتی گولے کا ایک ٹکڑا دکھا رہے تھے ،سری لنکن ہائی کمشنر نور الدین محمد بھی چینی سفیر کے ہمراہ تھے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے غیرملکی سفرا ، غیر ملکی میڈیا کو بریفنگ دی اور کہاکہ جوڑا سیکٹر میں بھارتی فورسز نے معصوم شہریوں، املاک کو نشانہ بنایا تھا،بھارت کے جھوٹ کے برعکس پاکستان نے سب دنیا کے سامنے رکھ دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج نے 19 اور 20 اکتوبر کو بھاری توپخانے سے گولے آزاد کشمیر کی شہری آبادی پر داغے،غیر ملکی سفراء اور میڈیا نے مکمل آزادی کیساتھ جورا سیکٹر کا مشاہدہ کیا،پاکستان نے غیر ملکی سفراء ، میڈیا کو کھلی پیشکش کی، جہاں مرضی جائیں، خود جائزہ لیں۔

پاکستان سچ پر گامزن، چھپانے کیلئے کچھ نہیں، کیا بھارت بھی سفراء ، غیر ملکی میڈیا کو ایسی ہی رسائی دیگا قبل ازیں غیر ملکی سفراء کی آمد سے قبل ترجمان دفتر خارجہ نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا دعویٰ صرف دعویٰ ہی رہ گیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے ایک اور ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت کی جانب سے کوئی بھی ایل او سی کے دورے میں شریک نہیں ہوا اور نہ ہی انہوں نے مبینہ ’لانچ پیڈ’ کے حوالے سے کسی قسم کی معاونت کی۔

ادھر غیر ملکی سفرا کے دورے سے متعلق پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بھی اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ کیا یہ اچھا نہیں ہوتا کہ اس (دوری) میں بھارتی ہائی کمیشن اپنے آرمی چیف کے ساتھ کھڑا نہ ہوتا بھارتی ہائی کمیشن کا کوئی اہلکار ، سفارتکار ایل او سی جانے کیلئے نہیں پہنچا کیونکہ بھارتی ہائی کمیشن کیاسٹاف میں غیر ملکی سفارتکاروں کیساتھ ایل او سی جانیکی اخلاقی جرات نہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ غیر ملکی سفارتکار، میڈیا گروپ لائن آف کنٹرول کے دورے پر ہے، غیر ملکی سفارتکار اور میڈیا ایل او سی کے حوالے سے سچ سامنے لائیں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے غیر ملکی سفارتکاروں، میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ رواں سال بھارتی فوج کی جانب سے دو ہزار چھ سو آٹھ مرتبہ سیز فایر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔

انہوںنے کہاکہ بھارتی سیز فایر خلاف ورزیوں کے باعث 44 شہری شہید، 230 زخمی ہوئے، بھارتی افواج نے 2018 میں 3038 مرتبہ سیز فایر معاہدے کی خلاف ورزی کی، بھارتی اشتعال انگیز کارروائیوں سے 58 معصوم شہری شہید ، 319 زخمی ہوئے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایاکہ پاک فوج سیزفائرکی خلاف ورزی پربھارتی مورچوں کونشانہ بناتی ہے،پاک فوج فوجی روایات کی مکمل پاسداری کرتی ہے۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ79روزسے مقبوضہ کشمیرکے شہری محصورہیں۔انہوںنے کہاکہ بھارتی آرمی چیف کاجھوٹادعویٰ بے نقاب ہوچکاہے،بھارتی سفارتکاروں نے اپنے آرمی چیف کے دعوے کادفاع نہیں کیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں