بھارت خطے میں سپرمیسی چاہتا ہے ہم نے ایٹم بم دیکھنے کیلئے نہیں رکھا ضرورت پڑی تو استعمال کریں گے ،شیخ رشید احمد

پاکستان کو اندر سے خطرہ ہے مسئلہ کشمیر سے مولانا کا کوئی واسطہ نہیں ،عوام کو مسلح افراد کے رحم و کرم پر چھوڑا نہیں جا سکتا ،مولانا فضل الرحمان کو فیس سیونگ دینے کے حق میں ہوں، موجودہ صورتحال میں چوہدری نثار سے کوئی رابطہ نہیں البتہ شہباز شریف سے رابطے میں ہیں، وفاقی وزیر ریلوے کی میڈیا سے گفتگو

منگل 22 اکتوبر 2019 15:19

بھارت خطے میں سپرمیسی چاہتا ہے ہم نے ایٹم بم دیکھنے کیلئے نہیں رکھا ضرورت پڑی تو استعمال کریں گے ،شیخ رشید احمد
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بھارت خطے میں سپرمیسی چاہتا ہے ہم نے ایٹم بم دیکھنے کیلئے نہیں رکھا ضرورت پڑی تو استعمال کریں گے ،پاکستان کو اندر سے خطرہ ہے مسئلہ کشمیر سے مولانا کا کوئی واسطہ نہیں ،عوام کو مسلح افراد کے رحم و کرم پر چھوڑا نہیں جا سکتا ،مولانا فضل الرحمان کو فیس سیونگ دینے کے حق میں ہوں، موجودہ صورتحال میں چوہدری نثار سے کوئی رابطہ نہیں البتہ شہباز شریف سے رابطے میں ہیں ۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ریلوے انڈسٹریل دستکاری اسکول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے ریلوے کے مزدوروں کی بچیوں کا دستکاری اسکول میں بیوٹیشن کلاسز کا اجراء کیا ہے،ہم پارکو کا بھی افتتاح کرنے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پہلی سہ ماہی میں چھے سو ارب روپے آگے ہیں،ایم ایل ون جب بنا کل یا پرسوں ہی سی ون داخل کر دینگے جو اربوں کا ہے،قرعہ اندازی پر حکم امتناعی لے لیا گیا ہے نوکریوں کے خلاف،دو تین لاکھ کے ہجوم کو نوکریوں کیلئے کہاں اکٹھا کرینگے۔

انہوںنے کہاکہ ہمارا ٹارگٹ تھا فریڈ ٹرین چلائیں گے اور چلا دی ہیں،پولیس کی تنخواہ بڑھا دی گئی ہے،ایک بندے سے بھی کسی نے نوکری کیلئے پیسہ لیا ہو تو میں قصور وار ہوں۔ انہوںنے کہاکہ ہمارا اور فضل الرحمان کا مسئلہ مختلف ہے سرحدوں پر حالات کشیدہ ہیں۔انہوںنے کہاکہ مودی پانی بند کرنے کا کہہ رہا ہے اس پر خاموش نہیں رہا جا سکتا،پہلے ہی کہا تھا مودی بہت خطرناک ذہن رکھتا ہے وہ سلامتی کونسل کی مستقل ممبر شپ چاہتا ہے،ایسے حالات میں مولانا فضل الرحمن کو مشورہ بھی دیا تھا،وہ سیاسی پارٹیوں کو لیڈ کرنے جا رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ لوگوں کو مسلح لوگوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا،آگر کسی نے ایسا کیا تو قانون لازمی حرکت میں آئے گا۔ انہوںنے کہاکہ مولانا کو میڈیا نے دس کی جگہ سو ایم جی کی ہوا بھر دی ہے جو پھٹنے جا رہا ہے،سارے پھاٹک ختم ہو جائینگے کوئی پھاٹک نہیں رہے گا ریلوے سگنل نئے ہونگے نیا ٹریک ڈالا جائیگا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان صاحب نے ہمیں اٹھاون ارب کا ٹارگٹ دیا ہے جو بہت مشکل ہے مگر ہم ٹارگٹ کو کراس کرینگے۔

انہوںنے کہاکہ مسئلہ کشمیر سے مولانا فضل الرحمن کا کوئی واسطہ نہیں وہ دو سال کشمیر کمیٹی میں رہے کچھ نہیں کیا۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ چوہدری نثار میرے رابطے میں نہیں مگر شہباز شریف سے میرا کوئی رابطہ نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ میں اس بات کا ہامی ہوں اگر مولانا کو فیس سونگ دینی پڑے تو دے دینی چاہیے،ساری زندگی یہی سنا کہ ا پوزیشن وزیر اعظم کا استعفیٰ ہی مانگتی رہی مگر سزا لوگوں نے بھگتی۔

انہوںنے کہاکہ آٹا گھی چینی مہنگی ہونے کے ذمہ داری سابقہ حکومت پر ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی سرحدوں پر فوجیں موجود ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کو اندر سے خطرہ ہے باہر سے نہیں،ایٹم بم بنایا ہے دیکھنے کیلئے نہیں ،استعمال کرنے کیلئے رکھا ہے ،ضرورت پڑی تو استعمال بھی کرینگے۔ انہوںنے کہاکہ بچیوں کے اسکول کیلئے ایک لاکھ روپے کا اعلان کرتا ہوں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں