شمالی وزیر ستان میں دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد کے دھماکے میں تین سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے

منگل 12 نومبر 2019 23:45

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2019ء) شمالی وزیر ستان میں دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد کے دھماکے میں تین سکیورٹی اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دھماکے میں تین سیکورٹی اہلکار شہید ہو گئے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا ہے۔ سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے لئے دھماکہ والے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے۔ شہداء میں سپاہی ساجد، ریاست اور بابر شامل ہیں۔ زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں