انٹرنیشنل ڈارک ویب کے گرفتار سرغنہ کے خلاف تھانہ روات میں مزید دو مقدمات درج

ملزم سہیل کے خلاف بچوں سے بدفعلی اور اغواء کی ایف آئی آر درج کیں، سی پی او راولپنڈی

جمعرات 14 نومبر 2019 17:00

انٹرنیشنل ڈارک ویب کے گرفتار سرغنہ کے خلاف تھانہ روات میں مزید دو مقدمات درج
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) سٹی پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے کہاہی کہ انٹرنیشنل ڈارک ویب کے سرغنہ گرفتار ملزم کے خلاف مزید دو مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔سی پی او نے جمعرات کو میڈیا کو بتایا ہے کہ انٹرنیشنل ڈارک ویب کے سرغنہ گرفتار ملزم سہیل عرف ایاز گل کے خلاف تھانہ روات میں مزید دو مقدمات درج کئے گئے ۔

تھانہ روات پولیس نے قہوہ بیچنے والے 11سالہ بچے عدیل کو اغوا کرنے کا مقدمہ مغوی کے بھائی کریم خان کی مدعیت میں درج کیا، ملزم نے مغوی کو اڑھائی ماہ قبل اغوا کیا تھا جبکہ پٹرول پمپ پر کام کرنے والے محنت کش زیشان فراز کو بدفعلی کا نشانہ بنانے پر ملزم سہیل ایاز کے خلاف دوسرا مقدمہ بھی تھانہ روات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سی پی او نے بتایا ہے کہ انٹرنیشنل ڈارک ویب کے سرغنہ سہیل ایاز کے خلاف درج مقدمات کی تعداد تین ہو گئی۔

ملزم سہیل ایاز نے جس بچے کو اغوا کیا اس کی بر آمدگی کے لئے ایس پی صدر کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔اگر مغوی کے ساتھ ملزم نے زیادتی کی ہوئی تو اغوا کے مقدمہ میں بدفعلی کی دفعہ کا اضافہ کر دیا جائے گا۔سی پی او نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم سہیل ایاز کی سفاکیت کے شکار بچوں کے ورثا سے رابطہ کر رہے ہیں۔ملزم کی سفاکیت کا شکار ایک ایک بچے کی الگ الگ ایف آئی آر درج کریں گے اور اگر ورثا مدعی نہ بنے تو پولیس مدعی بن کر مقدمات درج کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں