آرمی چیف کا آرمرڈ کور سینٹر نوشہرہ کا دورہ، روایتی وغیر روایتی جنگوں میںآرمرڈ کور کی کارکردگی کو سراہا

آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل سرفرار ستار کو کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے،شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے ،فاتحہ خوانی کی، آئی ایس پی آر

جمعرات 14 نومبر 2019 21:54

آرمی چیف کا آرمرڈ کور سینٹر نوشہرہ کا دورہ، روایتی وغیر روایتی جنگوں میںآرمرڈ کور کی کارکردگی کو سراہا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمرڈ کور سینٹر نوشہرہ کا دورہ کیا اور روایتی وغیر روایتی جنگوں میں آرمرڈ کور کی کارکردگی کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعرات کو آرمرڈ کور سینٹر نوشہرہ کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آرمی چیف نے وہاں منعقدہ تقریب میں لیفٹیننٹ جنرل سرفرار ستار کو کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے۔

تقریب میں حاضر اور ریٹائرڈ فوجی افسروں اور جوانوں نے شرکت کی ، تقریب میں شہداء کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔ تقریب میں سبکدوش ہونیوالے کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نوید مختار بھی شریک تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے روایتی اور غیر روایتی جنگوں میں آرمرڈ کور کی کارکردگی کو سراہا۔بعدازاں آرمی چیف نے شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں