ٌیوم اقبال کے حوالے سے کینٹ پبلک سیکنڈری سکول افشاں کالونی راولپنڈی میں تقریب کا انعقاد

اتوار 17 نومبر 2019 22:21

،راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2019ء) یوم اقبال کے حوالے سے خصوصی تقریب کینٹ پبلک سیکنڈری سکول افشاں کالونی راولپنڈی میں منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر غلام دستگیر چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی تھے۔ تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن ممبر اسلامی نظریاتی کونسل حکومتِ پاکستان، پروفیسر ڈاکٹر عزیز احمد ہاشمی چیئرمین قومی ترانہ فائونڈیشن پاکستان اور میجر جنرل (ر) وائس چانسلر محی الدین یونیورسٹی اسلام آباد نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈاکٹر غلام دستگیر چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے کہا کہ میں ممنون ہوں ڈاکٹر عزیز احمد ہاشمی کا جنہوں نے اس تقریب میں شرکت کا موقع فراہم کیایقینا میرے لئے باعث اعزاز ہے کہ میں اس عظیم ہستی کے ذکر میں جو محفل منعقد ہو رہی ہے اس میں شرکت کر رہا ہوں تقریب میںجن بچوں نے پرفارم کیا، انہوں نے علامہ اقبال کی شاعری ، نظمیں، نغمے پیش کئے اور بیعت بازی میں حصہ لیا یہ ایسا فن ہے جو دن بدن دم توڑتا جا رہا ہے بیت بازی کے مقابلہ میں شرکا نے علامہ اقبال کی بہترین شاعری پیش کی جو کہ قابل ستائش ہے اس دن کی مناسبت سے ان کے بارے میں بات کرنا بہت مشکل ہے کیونکہ اللہ رب العزت نے جو مقام انہیں عطا فرمایا خصوصاً بطور شاعر اور ایک عظیم روحانی راہنما کے طور پرلوگوں کیلئے ایک رول ماڈل ہیں۔

(جاری ہے)

آپ کا ایک ایک شعر مختلف قرآنی آیات کی عکاسی جھلکتی ہے۔ مومن کی تمام صفات شاہین میں پائی جاتی ہیں۔علامہ اقبال کی لازوال شاعری نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ ہے اور ایسی تقریبات کا انعقاد ضروری ہے تا کہ ہم اپنے قونی شاعر کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کر سکیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن نے کہا کہ علامہ اقبال کے خواب کو قائد اعظم نے عملی جامع پہنا کر عظیم احسان کیا ہے۔

علامہ ہمارے قومی ہیرو ہیں ان کاپیغام نوجوان نسل تک پہنچانے کیلئے ایسی تقریبات کا انعقاد ضروری ہے۔ تقریب سے جنرل(ر) وقار احمد خان وائس چانسلر محی الدین یونیورسٹی اسلام آباد نے خطاب کیا اور علامہ صاحب کے افکار پر روشنی ڈالی۔ تقریب کے میزبان پروفیسر ڈاکٹر عزیز احمد ہاشمی چیئرمین قومی ترانہ فائونڈیشن اسلام آباد نے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی اور تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ علامہ اقبال کی سوچ سے حاضرین کو آگاہ کیا اور بتایا کہ اس ادارہ کا مقصد علامہ اقبال کے خواب کے مطابق نوجوانوں کی تعلیم و تربیت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اقبال نوجوانوں کو شاہین سے کیوں تشبیح دیتے تھے۔ ان کی شاعری کا حقیقی مقصد سمجھایا اور پرعزم رہنے کی تلقین کی

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں