&شہر کی صفائی کی طرح میٹرو بس سروس کے سٹیشنز کی صفائی بھی یقینی بنا رہے ہیں، اویس منظورتارڑ

اتوار 17 نومبر 2019 22:21

ح*راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2019ء) ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظورتارڑ نے کہا ہے کہ شہر کی صفائی کی طرح میٹرو بس سروس کے سٹیشنز کی صفائی بھی یقینی بنا رہے ہیں،ورکرز کی حاضری اور کام کرنے پر سخت چیک رکھا گیا ہے،عالمی معیار کے اس منصوبے کی صفائی بھی اسی معیار کے مطابق رکھنے کیلئے ہمارے ورکرز ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں،میٹرو بس میں سفر کرنیوالے مسافر بھی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے میٹرو سٹیشنز کی صفائی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے نظر آتے ہیں،ہمیں بھرپور محنت اور دلجمعی کیساتھ یہی معیار برقرار رکھنا ہو گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میٹرو بس روٹ اور سٹیشنز کی صفائی کا معائنہ کرنے کے موقع پر مسافروں اور اپنے ورکرز سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے سٹیشنز کی صفائی کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مزید بہتری لانے کی ہدایات جاری کیں،اس موقع پر سینئر مینیجر آپریشنز ڈاکٹر حامد اقبال اور مینیجر میٹرو رضوان عباسی انکے ہمراہ تھے،ڈاکٹر حامد اقبال نے صفائی آپریشن پر انہیں تفصیلی بریفنگ دی،انہوں نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے تحت شہر میں صفائی کی بھرپور مہم چلائی جا رہی ہے،جبکہ شہریوں میں صفائی کی اہمیت و افادیت اجاگر کرنے اور اس کا شعور بیدار کرنے کیلئے آگاہی مہم بھی جاری ہے،جس میں کمیونیکیشن ٹیمیں روزانہ ڈور ٹو ڈور ،مارکیٹ،تعلیمی اداروں اور مساجد و مدارس میں جا کر صفائی کا پیغام پہنچا رہی ہیں،ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظورتارڑ کی خصوصی ہدایت پرکلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے تحت راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک نے گزشتہ ہفتے میں فوجی کالونی،لکھن،پیر ودھائی ،چک جلال دین،ڈھوک حسوکے علاقوں میں شہریوں کو صفائی کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کیلئے کیمپ لگا کر صفائی سے آگاہی کے پیغام پر مشتمل پمفلٹس تقسیم کئے اور اسکے ساتھ ساتھ شہریوں کو صفائی کے فوائد اور ا ہمیت سے آگاہ کیا گیا، آگاہی مہم کے دوران آرڈبلیو ایم سی اورالبائراک کی کمیونیکیشن ٹیموں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کوڑا کرکٹ کھلے عام نہ پھینکیں، ڈسٹ بن یا باہر نصب کوڑا دانوں میں ڈالیں، شہر کی صفائی کیلئے سب کو اپنی زمہ داریاں نبھانی ہونگی تبھی جا کر ہم کلین اینڈ گرین پروگرام کا ہدف حاصل کر پائینگے، کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے تحت شہر میں جاری صفائی و آگاہی مہم کا معائنہ کرنے کے موقع پر شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑنے کہا کہ راولپنڈی میں صفائی اور شہریوں میں صفائی کی آگاہی کی مہم زور و شور سے جاری ہے، راولپنڈی کو کلین اینڈ گرین سٹی بنانے کیلئے مصروف عمل ہیں،روزانہ کی بنیادوں پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک کیمپ لگا کر شہریوں میں صفائی کا شعور اجاگر کرنے میں مصروف ہیںصفائی کے زریعے بیماریوں کے خاتمے کی ہماری کاوشوں میں ہاتھ بٹائیں،اپنے شہر کو گندگی اوربیماریوں سے پاک کرنے کیلئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی حالیہ مہم میں بھرپور تعاون کریں، ہم سب نے ملکر راولپنڈی کو کلین اینڈ گرین اور ڈینگی فری سٹی بنانا ہی

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں