ڑ*فیڈریشن تمام چیمبرز کے ساتھ مل کر مشاورت کے ساتھ آگے بڑھے گی،نعمان بٹ

اتوار 17 نومبر 2019 22:21

f راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2019ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری(FPCCI) کے نامزد صدر نعمان بٹ نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے ، فیڈریشن تمام چیمبرز کے ساتھ مل کر مشاورت کے ساتھ آگے بڑھے گی۔ تاجربرادری کے حقوق کے تحفظ کے لیے حکومتی ایوانوں میں بھرپور آواز بلند کی جائے گی۔ایس ایم ایز سیکٹر پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

سازگار ماحول سے ہی برآمدی اہداف کا حصول ممکن ہو سکے گا۔میںیو بی جی گروپ کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور میری کوشش ہو گی کہ میں چیمبرز اور تاجربرادری کی توقعات پر پورا اتر سکوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر کیا۔ان کے ہمراہ ریاض الدین شیخ، اعجاز عباسی ،غضنفر بلوچ، روف عالم، ملک سہیل، زبیر ملک اور صدر آئی سی سی آئی احمد وحیدبھی تھے ۔

(جاری ہے)

آر سی سی آئی کے صدر صبور ملک نے اس موقع پر کہا کہ ایف پی سی سی آئی کے الیکشن میں یو بی جی کا پینل ایک بار پھر کلین سویپ کرے گا، تمام نامزد امیدواروں کو راولپنڈی چیمبر کی بھرپور سپورٹ حاصل ہے، امید ہے نئے نامز د صدرنعمان بٹ تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل اور اقتصادی ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تاجربرادری کو نئے صدر سے کئی امیدیں وابستہ ہیں۔

گروپ لیڈر سہیل الطاف نے کہا کہ فیڈریشن تمام چیمبرز کی نمائندہ پلیٹ فارم ہے، ملکی سطح پر اور بیرون ملک اس کا امیج مزید بہتر بنانے کے لیے عہدیداروں کو مل کر فعال انداز میں کام کرنا ہو گا۔ تاجربرادری کے حقوق کے تحفظ سمیت ، مہنگائی، معاشی تنزلی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔اجلاس میں یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر کی صحت یابی کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر چکوال چیمبر کے صدر قاضی اکبر، ویمن چیمبر کی صدر سمینہ فاضل، سمال چیمبر کے ساجد بٹ، آرسی سی آئی کے سینئر نائب صدر نوشیروان خلیل، نائب صدر حمزہ سروش،سابق صدور، انجمن تاجران کے نمائندے اور مجلس عاملہ کے اراکین بھی موجودتھی

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں