پ*راولپنڈی پولیس کا’’آپریشن اگینسٹ ٹیررز‘‘ کے اگلے مرحلے میں داخل

ض*’’ٹیرر‘‘ گروپوں کے ’’وائٹ کالر‘‘ سہولت کاروں کے خلاف قانونی کاروائی کا حکم

اتوار 17 نومبر 2019 22:22

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2019ء) راولپنڈی پولیس کا’’آپریشن اگینسٹ ٹیررز‘‘ کے اگلے مرحلے میں ’’ٹیرر‘‘ گروپوں کے ’’وائٹ کالر‘‘ سہولت کاروں کے خلاف قانونی کاروائی کا حکم دے دیاریکارڈ یافتہ کریمنلز کو اسلحہ ،پناہ اور سرپرستی دینے والے جرم کی اصل جڑ ہیں ان کے خلاف بھی کاروائی کو تیز کیا جائے اس حوالے سے سی پی اوکی صدارت میںپولیس افسران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس ایس پی آپریشن طارق ولایت،ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل ،ایس پی پوٹھوہار سید علی ،ایس پی صدر رائے مظہر اقبال اور ایس پی راول آصف مسعود نے شرکت کی،اجلاس میں سی پی او نے ہر ڈویژنل ایس پی سے راولپنڈی پولیس کے ’’آپریشن اگینسٹ ٹیررز‘‘ کے دوران گینگسٹرز کی گرفتاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی سی پی او فیصل رانا نے کہا کہ راولپنڈی پولیس کا یہ آپریشن پوری کامیابی کے ساتھ اب نتیجہ خیز اور حتمی مرحلے میںداخل ہو چکا ہے ،ٹیرر گروپوں کے ایسے ایسے ملزمان پولیس نے گرفتار کئے ہیں جن کی گرفتاری کو عام آدمی ناممکن حد تک مشکل سمجھتاتھا،لیکن جیسے ہی غیر فطری بال رکھنے والے یہ ملزمان قانون کے شکنجے میں آئے تو ایک طرف عوام کو قانون کی حکمرانی کا عملی یقین ہو گیا تو دوسری طرف ان گرفتار گینگسٹرز سے ایسے انکشافات ہوئے جس نے کرائم کی دنیا میں بھونچال پیدا کر دیا ’’آپریشن اگینسٹ ٹیررز ‘‘ راولپنڈی پولیس کی ایسی مہم ہے جس میں ایک دن ،ایک گھنٹے،ایک منٹ یا ایک سیکنڈ کے لئے بھی وقفہ نہیں ہے،اب تک جو ملزمان گرفتار ہوئے ہیں ان میں زیادہ تعداد ان ملزمان کی ہے جو یا خود ریکارڈ یافتہ ہیں یا ریکارڈ یافتہ ملزمان اور کریمنل گینگز سے درپردہ وابستہ ہیں،جس کی وجہ سے کئی سنگین وارداتیں بھی ٹریس ہوئی ہیں،جس نے عوام اور پولیس کے رشتے کو مزید مستحکم کر دیا ہے،سی پی او نے کہا کہ معاشرے کے وہ خود ساختہ شرفاء جو ان قانون شکنوں کو اسلحہ،پناہ اور سرپرستی دیتے ہیں ان کو بھی قانون کے شکنجے میں کسنے کا وقت آ گیا ہے،یہ وائٹ کالر لوگ ہی اصل میں قانون کے وہ مجرم ہیں جو قانون کو دھوکہ دینے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں،سی پی او نے کہا کہ ایس ایچ او سے لے کر ڈویژنل ایس پیز تک سب کی کارکردگی کو گینگسٹرز کی گرفتاری کے پیرا میٹر میں جانچا جا رہا ہے،عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو انعامات اور سرٹیفکیٹس دئیے جائیں گے جبکہ سستی کا مظاہرہ کرنے والوں کو کڑے محکمانہ احتساب سے گزرنا پڑے گا

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں