آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایران کے سرکاری دورہ پر تہران پہنچ گئے

پیر 18 نومبر 2019 23:50

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایران کے سرکاری دورہ پر تہران پہنچ گئے
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ پیر کو ایران کے سرکاری دورہ پر تہران پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف نے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف میجر جنرل محمد حسینی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی کے ماحول، علاقائی امن و استحکام کیلئے کوششوں اور پاک۔ایران بارڈر سکیورٹی میکنزم پر تبادلہ خیال کیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں