پاکستان کا شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ

میزائل 650 کلومیٹر تک وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، تجربے کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ کی تیاریوں کا جائزہ لینا تھا،آئی ایس پی آر

منگل 19 نومبر 2019 00:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2019ء) پاکستان نے اپنے میزائل کے نظام میں اضافہ کرتے ہوئے زمین سے زمین تک مار کرنے کی صلاحیت رکھنے والے شاہین ون بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میزائل تربیتی مشق کے طور پر کیے گئے تجربے کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشن تیاریوں کو آزمانا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شاہین ون میزائل 650 کلو میٹر تک تمام اقسام کے وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔بیان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویڑن، کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، چیئرمین نیسکام، اسٹریٹجک پلانز ڈویڑن سے تعلق رکھنے والے سینئر افسران، آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، سائنسدانوں اور انجینئرز کی موجودگی میں یہ تجربہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق افواج کی جانب سے مضبوط ہتھیاروں کے نظام کو سنبھالنے اور چلانے میں اعلیٰ صلاحیت کا مظاہرہ کیا گیا۔ ))))))) 18-11-19/--38 #h# ؒ غیر ملکی فنڈنگ کیس :اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کی جانب سے مزید دستاویزات جمع کرانے کی درخواست منظور کر لی ؒ الیکشن کمیشن میں زیرالتوا پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی تفصیلات بھی عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنائی جائیں ، ہدایت #/h# < اسلام آباد( آن لائن )اسلام آباد ہائی کورٹ نے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مزید دستاویزات جمع کرانے کی درخواست منظور کر لی ہے۔

عدالت عالیہ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست منظور کی۔ ہائی کورٹ نے ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن میں زیرالتوا پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی تفصیلات بھی عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنائیں جائیں۔جج نے ہدایت کی کہ ثقلین حیدر اعوان کے لا آفیسر مقرر ہونے کا نوٹیفکیشن بھی عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے پی ٹی آئی کو 2017 میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست کی تفصیلات جمع کرانے کی اجازت بھی دی اور مرکزی کیس 20 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر ہے کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے 10 اکتوبر کے حکم کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے اور غیرملکی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کرنے والی کمیٹی کو کام سے روکنے کی استدعا کی ہے۔پی ٹی آئی نے درخواست میں مقف اختیار کیاہے کہ الیکشن کمیشن کی تشکیل مکمل نہ ہونے کے باعث 10 اکتوبر کے حکم کا کوئی قانونی جواز نہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کا 10 اکتوبر کا آرڈر کاالعدم قرار دیا جائے۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے فیصلے میں غیر ملکی فنڈنگ کیس سے متعلق چار درخواستیں مسترد کرتے ہوئے اسکروٹنی کمیٹی کو کام جاری رکھنے کا حکم دیا تھا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں