شیخ رشید کو لال حویلی میں لوگوں سے ملاقات کے دوران سینے میں تکلیف

راولپنڈی کارڈیالوجی منتقل ،ای سی ایل نارمل ہونے پر ہولی فیملی ریفر بلڈ پریشر ، شوگر کا مسئلہ نکلا ، ڈاکٹروں نے تفصیلی معائنہ کے بعد گھر بھجوادیا

منگل 19 نومبر 2019 00:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2019ء) شیخ رشید احمد کو سینے میں تکلیف راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل ، ای سی جی بالکل نارمل ، وفاقی وزیر کو ہولی فیملی منتقل کیا گیا،بلڈ پریشر اور شوگر کا مسئلہ نکلا ،ڈاکٹروں نے تفصیلی طبی معائنہ کے بعد گھر بھجوادیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد تقریب میں شرکت کیلئے لال حویلی پہنچے تو لوگوں سے ملاقات کے دوران سینے میں تکلیف محسوس ہوئی انہیں فوری طور پر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا۔

بعد ازاں انہیں ہولی فیملی ہسپتال بھجوا دیا گیا۔ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد بتایا کہ شیخ رشید کو دل کی تکلیف نہیں ہوئی، ان کی ای سی جی بالکل نارمل ہے۔ وفاقی وزیر کو ہائی بلڈ پریشر اور شوگر لیول کی شکایت ہے، بلڈ پریشر بڑھنے کے سبب سینے میں تکلیف ہوئی۔ شیخ رشید کو تفصیلی طبی معائنے کے بعد گھر بھجوا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں