تھانہ ریس کورس پولیس کی کارروائی،20لیٹرشراب برآمد،ملزم گرفتار

بدھ 20 نومبر 2019 23:50

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) اے ایس پی کینٹ کامران حمید کی زیرنگرانی میں تھانہ ریس کورس نے سنیپ چیکنگ کے دوران سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئیبدنام زمانہ منشیات فروش گرفتارکرلیاگیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ریس کورس کے ایس ایچ او نے سنیپ چیکنگ کے دوران پپلزکالونی سے ملزم شرجیل کو گرفتار کرکے 20 لیٹر شراب برآمد کرلی ہے۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے سورس آف سپلائی معلوم کرنے کا تحرک شروع کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں