پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،دوملزم گرفتار،سینکڑوں پتنگیں برآمد

جمعرات 21 نومبر 2019 17:00

راولپنڈی۔21نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) سٹی پولیس آفیسر محمد فیصل رانا کی ہدایت پر راول ڈویژن پولیس نے مختلف تھانوں کی حدود میں پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دو ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 17سو سے زائد پتنگیں و دیگر سامان برآمد کرلیاہے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق اے ایس پی نیو ٹاؤن سرکل ضیاء الدین کی زیر نگرانی پتنگ بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ صادق آباد پولیس نے ملزم یاسرمحمودکو گرفتار کر کے 1050 پتنگیں برآمد کرلیں۔

ملزم کے خلاف کارروائی ایس ایچ او تھانہ صادق آباد انسپکٹر شجاعت علی بابر کی ٹیم نے کی۔ دریں اثناء ڈی ایس پی سٹی سرکل فیصل سلیم کی زیر نگرانی پتنگ بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ گنجمنڈی پولیس نے ملزم محمد محبوب کو گرفتارکرکر 715 پتنگیں اور 4 عدد کیمیکل ڈوریں برآمد کرلیں۔ ملزم کے خلاف کارروائی ایس ایچ او تھانہ گنجمنڈی اسرار احمد کی ٹیم نے کی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں