سموگ کے حوالے سے عوامی آگاہی کے لئے جامع حکمت عملی پر عمل جاری ہے، ڈاکٹر سہیل احمد

جمعرات 21 نومبر 2019 18:20

راولپنڈی۔21نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) رواں ماہ میں سموگ (دھندلا بادل) کے خطرہ کے خدشات کے پیش نظر عوامی آگاہی کے لئے جامع حکمت عملی پر عمل جاری ہے - سموگ کے انسانی صحت پر ہونے والے اثرات سے بچاؤ کے لئے ضروری ہے کہ بہت زیادہ مشروبات سے اجتناب کیا جائے - جب سموگ کے اثرات ظاہر ہو رہے ہوں تو شہری بازاروں اور پارکوں میں غیرضروری طور پر جانے سے گریز کریں -یہ بات چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی ڈاکٹر سہیل احمد نے محکمانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں سموگ آگاہی مہم کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا- ڈاکٹر سہیل احمد نے کہا کہ شہریوں کو چاہیئے کہ اپنی گاڑیوں کا معائنہ کرائیں اور اگر گاڑیاں دھواں دے رہی ہوں تو ان کی فوری مرمت کا انتظام کریں- انہوں نے کہا کہ سمو گ کے سیزن میں گھر کے دروازے اور کھڑکیاں بند رکھیں- انہوں نے کہا کہ عوامی آگاہی مہم کے لئے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کا بھی بھرپور استعمال کیا جائے - انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں خصوصی آگاہی سیمینارز منعقد کئے جائیں اور سموگ کے سیزن کے دوران چوراہوں اور سڑکوں پر آگاہی بینرز بھی آویزاں کئے جائیں-

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں