سا بقہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف پانچ دن کی مہم کے تحت حاصل کیا گیا،ڈاکٹر سہیل چوہدری

جمعرات 21 نومبر 2019 18:20

راولپنڈی۔21نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر (ہیلتھ) ڈاکٹر سہیل چوہدری نے کہا ہے کہ سا بقہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف پانچ دن کی مہم کے تحت حاصل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر (ہیلتھ) ڈاکٹر سہیل چوہدری نے بتایا کہ 5 سال سے کم عمر کے 864,000، بچے، مہم کے دوران انسداد پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ ڈاکٹرسہیل نے کہا کہ انہوں نے خود اس مہم کی نگرانی کی اور پولیو ٹیموں کے کام کا معائنہ کرنے کے لئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ انھوں نے بتایا کہ اگلے مہم جو 25 نومبر کو شروع کی جائے گی، جس کے دوران تمام بچوں کا احاطہ کیا جائے گا جس کی شروعات پورے ضلع میں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں